سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیویارک:
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیل کے حملے کی وجہ نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری گفت و شنید اور تعاون کا نتیجہ ہے۔
برطانوی نژاد امریکی صحافی مہدی حسن کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوئے تھے اور تاحال سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کا مقصد شراکت داری کو باقاعدہ اسٹرکچر میں ڈھالنا تھا بجائے اس کے کہ کوئی نیا معاہدہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں صرف دفاعی تعلقات کو عملی شکل دی گئی ہے جو ہمارے درمیان طویل عرصے سے قائم تھے، اس سے قبل یہ تعلقات کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے۔
ایک سوال پر خواجہ آصف نے جوہری ہتھیاروں پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی جوہری طاقت ان ہتھیاروں کے استعمال کے حق میں نہیں ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل پر مبنی عالمی اقدار کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان کے اندرونی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جہموریت عروج پر نہیں پہنچی لیکن ہم اس راستے پر ہیں، میں خود بغیر کسی جرم کے 6 ماہ جیل کاٹ چکا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے خواجہ آصف نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 2025 کی اہم کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے بھارت کے خلاف اہم فوجی اور سفارتی اقدامات، سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے، اور پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال رہا، الحمدللہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اللہ اکبر۔‘
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
پوسٹ کے ساتھ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں سلامتی، عسکری تعاون اور دفاعی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع کا بیان پاکستان کی دفاعی اور سفارتی پالیسیوں میں 2025 کے نمایاں سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی توازن اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ بھارت خواجہ محمد آصف سعودی عرب شہباز شریف