نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔ 

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

تاجر نکھل گپتا پر بھارت میں دھوکہ دہی سمیت متعدد مقدمات تھے جن سے بری کرانے کی یقین دہانی بھارتی انٹیلی جنس ادارے را سے منسلک آفیسر آکاش یادیو نے کرائی تھی۔

آکاش یادیو نے نکھل یادیو سے کہا تھا وہ بس ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل کرے۔ تاہم امریکی انٹیلی جنس کو خبر ہوگئی تھی اور کھ رہنما محفوظ رہے۔ 

بلومبرگ کے بقول عدالت دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ نکھل گپتا اور یادو نے نیپال اور پاکستان میں ایک اور ہدف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

نکھل گپتا اور یادو کا تعلق 2023 میں کینیڈا میں خالصتان کے سرگرم کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے بھی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گروپت ونت سنگھ اور ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا اور امریکا میں خالصتان تحریک کے ساتھی اور نمائندہ چہرے تھے۔

امریکی استغاثہ نے جو شواہد عدالت میں جمع کرائے ہیں ان میں نکھل گپتا اور یادو کے درمیان سیکڑوں واٹس ایپ پیغامات اور ای میلز شامل ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان کے ان موبائل پیغامات میں ہدف، ہتھیاروں کی فراہمی اور منصوبہ بندی پر بات چیت ہوئی۔

بلومبرگ کے مطابق بھارت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ اس کے ایجنٹ ممکنہ طور پر امریکا میں قتل کی کوشش کی سازش میں ملوث ہو سکتے ہیں اور ایک فرد کو را سے برطرف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کی اس دراندازی اور دہشت گرد کارروائیوں سے پاکستان، نیپال، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی رپورٹ

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے