data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش نے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیشی بلے باز سیف حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو چھ وکٹوں سے فتح دلائی۔

میچ کے آغاز میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی مگر اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور مقررہ 20 اوورز میں افغان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بنا سکی۔ اننگز کے آخری اوورز میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان نے جارحانہ شاٹس لگا کر ٹیم کا اسکور بہتر کیا، ورنہ 100 رنز بھی مشکل نظر آ رہے تھے۔

بنگلا دیش کے بولرز نے بہترین لائن و لینتھ برقرار رکھی۔ شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے نپی تلی بولنگ سے افغان بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ تنزید حسن نے 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جب کہ سیف حسن نے ایک اینڈ پر ڈٹے رہتے ہوئے سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

کپتان جاکر علی 11 رنز اور شمیم حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مگر نرول حسن نے آخر میں چھکا لگا کر جیت کو یقینی بنایا۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور اظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ بنگلا دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار 3-0 وائٹ واش مکمل کیا۔ پہلے میچ میں 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کرنے کے بعد یہ جیت ٹیم کے لیے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلا دیش نے

پڑھیں:

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ زمبابوے کا پاکستان کو 148 رنز کا ہدف

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیڈیوناشے مارومانی 30، برینڈن ٹیلر 14، رائن برل 8، ٹونی مُنیونگا 3 ، ٹاشنگا موزیکیوا 2، بریڈ ایونز 2 اور ٹینوٹینڈاماپوسا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا بالترتیب 34 اور 1  کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ابرار احمد، سلمان مرزا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
  • ٹرائی نیشن سیریز: دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
  • ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان آج ٹکراؤ ہوگا
  • روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
  • پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
  • ٹرائی نیشن سیریز ،پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
  • سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ زمبابوے کا پاکستان کو 148 رنز کا ہدف