فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور داخلی حالات، سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی شر انگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اوور سیز امپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کے 3 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجلاس میں کے مطابق

پڑھیں:

وزیرآبپاشی ومنصوبہ بندی ترقیات جام خان شورواوروزیرتعلیم سردارعلی شاہ تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
  • گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع کابینہ کمیٹی کے 28ویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وزیرآبپاشی ومنصوبہ بندی ترقیات جام خان شورواوروزیرتعلیم سردارعلی شاہ تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان
  • نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے، تب بھی عوام ووٹ نہیں دینگے، پروین جاوید
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحت، ملاقاتوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں