2025-11-04@07:02:33 GMT
تلاش کی گنتی: 907

«یوسفی کو»:

(نئی خبر)
    پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ مؤخر کرنے پر کہا ہے کہ یہ قانون اور انصاف کا مذاق ہے اور عدالتی سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، لگتا ہے حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے لیکن نہ این آراو نہ لیں گے اور نہ ہی دیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے پیچھے کوئی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، فیصل واوڈا معلوم نہیں کب سے جوتشی بن گئے، وہ آئے روز پیشگوئیاں کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ہوتے...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں8.62 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یورپی یونین کے ملکوں کو برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 3.559 ارب ڈالر کی برآمدات سے 8.62 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں مزید 10319 اکائونٹس کے اضافے سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 778713 ہو گئی، ان اکائونٹس میں جمع رقوم 9.342 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 203 ملین ڈالر، نومبر میں 186ملین ڈالر جمع ہوئے، ستمبر 2020 سے دسمبر 2024 کے دوران...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں اجلاس عمومی طلب کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام ممبران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں پریس کانفرنس کریں اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ اقدامات بیوروکریٹس کو وائس چانسلر (VC) کے عہدوں کو سنبھالنے کی اجازت دینے کےلیے حکومت کی خطرناک کوششوں اور یونیورسٹیوں میں فیکلٹی کی غیر مستقل تقرریوں کےلیے اس کی مسلسل حمایت کے جواب میں ہیں، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور تعلیمی معیار کےلیے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی ڈیل عمران خان ہاں وی نیوز
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ بجلی کے نرخ میں 50 روپے تک کمی لائی جائے، تاہم فی الحال 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت جاریوفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظرثانی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالر وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے...
    خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔