خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

مالٹا(سب نیوز) وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک کا مقف مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے حق میں حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ابیلا کا یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے اسی نوعیت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اور فرانس کے اپنے منصوبے کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا۔ابیلا نے ابتدائی طور پر مئی میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ یہ اقدام جون میں فلسطین پر ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس کے دوران کیا جائے گا، تاہم، یہ کانفرنس بعد میں موخر کر دی گئی تھی۔
فن لینڈ نے بدھ کے روز اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو فروغ دینے کے لیے فرانس کے اعلان کی حمایت کا اعلان کیا، جو فلسطین کو مستقبل میں تسلیم کرنے کے ایک وسیع تر امن فریم ورک کا اشارہ ہے۔
فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والتونن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ فن لینڈ نے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے فرانس کے اعلان میں شمولیت اختیار کر لی ہے، ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک واضح اور مضبوط پیغام دے رہے ہیں، مشرقِ وسطی میں امن انسانی تکالیف کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔والتونن نے زور دیا کہ امن نہ صرف ضروری ہے بلکہ ممکن بھی ہے، اگرچہ اس کے لیے بڑی کوشش درکار ہے۔انہوں نے نیو یارک میں موجودہ اقوام متحدہ کی فلسطین کانفرنس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات چند قدم درست سمت میں اٹھائے گئے۔
مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے ممالک دو ریاستی حل کو فروغ دینے، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے عہد کے پابند ہوں گے۔یہ اعلامیہ فلسطینی اتھارٹی کی غیر عسکریت پسندی اور حماس کے ہتھیار ڈالنے کے عزم کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔والتونن نے کہا کہ دو ریاستی حل صرف فلسطین کے مستقبل سے نہیں بلکہ اسرائیل کی سلامتی سے بھی جڑا ہوا ہے۔انہوں نے ان ممالک پر زور دیا جو ابھی تک ایسا نہیں کر سکے، کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں اور اسے علاقائی سلامتی کے فریم ورک میں شامل کرنے کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے مستقبل اور اس کی تعمیر نو کی منصوبہ بندی، حماس کے غیر مسلح کیے جانے، اور فلسطین کے سیاسی مستقبل سے حماس کو ہٹانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے قطر، سعودی عرب اور مصر جیسے عرب ممالک کا بھی ذکر کیا، جو حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ سے نکالنے کی حمایت کا عوامی طور پر اظہار کر رہے ہیں۔والتونن نے کہا کہ ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کے حصول کی جانب ایک قدم ہے، لیکن فن لینڈ اس وقت یہ قدم اٹھائے گا جب اسے علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے موزوں سمجھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے اور فلسطین کی ریاستی حیثیت اور خود ارادیت کی امنگوں کی حمایت کرنی چاہیے۔فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا بڑا فیصلہ، قیمتوں یا فروخت میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا
  • ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا مظہر ہے، سہیل اکبر شیرازی
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ‘دونوں ممالک کا  پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
  • امریکی کپمنی کے سابق سی ای او کا کولڈ پلے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
  • پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام
  • وزارت داخلہ کی غیر منصفانہ پابندی کیخلاف جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا موقف