2025-11-04@02:36:25 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«انڈور اسپورٹس»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن (اے پی پی+صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقا کو امداد فراہم کرنا بند کر دیں گے جب تک کہ ملک مخصوص طبقے کے افرادکی تحقیقات نہیں کر لیتا جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثبوت پیش کیے بغیر بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقا زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور لوگوں کے کچھ طبقوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔
    مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ حکام کو 13 نعشیں ملی تھیں، شناخت کے عمل کے دوران ثابت ہوا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق جن 13 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سفیان علی ولد جاوید اقبال (پاسپورٹ نمبر VF1812352)، سجاد علی ولد محمد نواز (پاسپورٹ نمبر XX1836111)، رئیس افضل ولد محمد افضل (پاسپورٹ نمبر MJ1516091)، قصنین حیدر ولد محمد بنارس (پاسپورٹ نمبر AA6421773)، محمد وقاص ولد ثناء اللہ (پاسپورٹ نمبر DJ6315471)، محمد اکرم ولد غلام رسول (پاسپورٹ نمبر DN0151754) اور محمد ارسلان خان ولد رمضان خان (پاسپورٹ نمبر LM4153261) شامل...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کارپوریشن حاجی بدر احمد میمن کی زیر صدرات ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹنڈوجام کے مسائل اور سیوریج لائن کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کارپوریشن سیٹھ حاجی بدر میمن نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گندے پانی سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اور میونسپل کارپوریشن کی زمین کو قبضہ مافیا سے آزاد کراکر ان جگہوں پر پارکس، تفریحی مقامات بنانا اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ...
    شکارپور میں شب شہداء کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں کو روکنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن افسوس کہ آج بھی پورے سندھ میں انکی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 10 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام، اہل تشیع اور وارثان شہداء نے شہداء کی یاد میں کانفرنس ریلی اور مشعل بردار جلوس نکال کر یہ ثابت کر دیا کہ شہدائے راہ حق زندہ ہیں۔ ان کا مشن زندہ ہے اور ہم ان کے پیغام اور مقاصد کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار...
    بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب سے ایوان صحافت تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری شاد الطاف میمن، ایوان صحافت کے صدر لالا ہارون گوپانگ، پریس کلب کے نائب صدر اشرف عبداللہ میمن، جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن محمد علی بلیدی، سید اختر شاہ اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ میڈیا پر حملے کرتی رہی ہے، حال ہی میں میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیر قانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار...
    کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے اور احتجاج سے لیکر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نظارت کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سینیئر...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 سال مکمل کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ہو یا آئینی بینچ انہیں آئین اور قانون کو ماننا پڑے گا، نئے چیف جسٹس کے لیے برادر ججز کو مشکلات کے بجائے آسانی پیدا کرنی چاہیے، 26ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ ترامیم کو رول بیک کرے گا تو نہ ہم مانیں گے اور نہ کوئی اور۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی...
    گزشتہ ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ گزارنے موقع ملا ،دو دن کی سرکاری مصروفیات کے بعد ہم تھے اور یورپ کے یخ بستہ دن اور ہڈیوں میں اترتی سرد ترین راتیں تھیں ، رات کو باہر نکلنے کا تو تصور ہی محال تھا کہ سر شام ہی شہر کی سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں البتہ مختلف شہروں کے مرکزمیں ریستوران اور مے خانے آباد رہتے ہیں جہاں پر مقامی اور غیر ملکی باشندے سردی سے نڈھال جسم کو حرارت پہنچانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ہمارا پہلا پڑاؤ پیرس تھا، جنوری کی ایک سرد شام کو چار سال کی طویل مدت کے بعد پی آئی اے کی پہلی پروازنے پیرس کے چارلس ڈیگال ائر پورٹ پر لینڈ کیا تودرجہ...
    سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے نمائشی اسٹال پر جدید اور ویلیو ایڈیڈ دودھ اور گوشت کی مصنوعات پیش کیں جس میں شرکاء کی جانب سے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینیر سائنسز کے شعبہ اینیمل پروڈکٹس ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات میں لسی، موزریلا، پنیر، دیسی گھی، مکھن، امرود اور کھجور کے آئس کریم، کھجور اور اسٹرابیری ذائقے والا دہی، مختلف فلیورز میں دودھ، وی فلیورڈ مشروبات، گوشت کے کوفتے، شامی کباب اور روایتی مٹھائیاں جیسے قلفہ گلاب جامن اور برفی شامل تھیں۔ کیمپ کے انعقاد میں شعبے کے اساتذہ اور ماہرین ڈاکٹر گل بہار خاصخیلی، ڈاکٹر...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہماری پوزیشن آج بالکل واضح کر دی گئی ہے، خان صاحب نے خود فرمایا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ہونے سے پہلے اگر کمیشن بنانے کا اعلان نہیں ہوتا تو بات چیت جاری نہیں رہے گی۔ یہ نہیں کہا گیا کہ جاری رکھنے کا فائدہ نہیں ہے بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ جاری نہیں رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پانی کبھی سر سے نہیں گزرتا، اگر سزائیں غلط ہوئی ہیں تو سزائیں واپس بھی ہو سکتی ہیں۔ تجزیہ کار فیصل وڑائچ نے کہا کہ یہ حقیقی بات بھلا کس طرح ہو...
    سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر میر غالب خان ڈومکی زخمی جبکہ ان کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا شکار پور پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے میر غالب خان ڈومکی کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق انڈس ہائی وے پر فیضو لاڑو کےمقام پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر میر غالب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کےنتیجے میں...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
    علامتی فوٹو ضلع شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق فائرنگ سے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے تاہم غالب ڈومکی محفوظ رہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
    اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 جنوری 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے صوبائی دارالحکومت میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقے بینک سٹاپ میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، چئیرمن ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر گھروں سے کوڑا وصول کرنے کا...
    سیالکوٹ، شدید دھند کے باعث پورا شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے