شکار پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی، 2 گارڈز ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر میر غالب خان ڈومکی زخمی جبکہ ان کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا
شکار پور پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے میر غالب خان ڈومکی کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق انڈس ہائی وے پر فیضو لاڑو کےمقام پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر میر غالب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کےنتیجے میں میر غالب ڈومکی پاؤں میں گولی لگنےسےزخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں ڈاکوؤں کے حملے: اجناس کی ترسیل شدید متاثر، رمضان میں بحران کا خدشہ
میر غالب ڈومکی کو سکھر کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس سابق صوبائی وزیر سکھر سندھ شکار پور فیضو لاڑو گارڈز میر غالب خان ڈومکی ہلاک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس سکھر شکار پور گارڈز میر غالب خان ڈومکی ہلاک میر غالب خان ڈومکی شکار پور
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔