26ویں ترمیم ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو، وزیراعظم 5 سال پورے کرینگے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 سال مکمل کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ہو یا آئینی بینچ انہیں آئین اور قانون کو ماننا پڑے گا، نئے چیف جسٹس کے لیے برادر ججز کو مشکلات کے بجائے آسانی پیدا کرنی چاہیے، 26ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ ترامیم کو رول بیک کرے گا تو نہ ہم مانیں گے اور نہ کوئی اور۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت ملنے اور پاکستانی وزیر خارجہ کو نہ ملنے کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے، جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات واضح ہیں، چین کے صدر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس کے بعد ضروری تھا کہ بھارت کی طرف سے بھی نمائندگی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان
انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کی خارجہ پالیسی کا تعلق ہے، یہ اپنی جگہ قائم ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے اور بیزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کے تحفے اور بینظیر بھٹو کی امانت ہیں، پیپلز پارٹی کبھی ان اثاثوں اور نیوکلیئر پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے دعوت نامہ ملنے کی خبر میڈیا کی طرف سے ہی چلائی گئی، اب میڈیا سے ہی پوچھا جائے کہ اسے یہ خبر کہاں سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ ناشتے میں شرکت کے لیے وہ ضرور جائیں گے، یہ سلسلہ بینظیر بھٹو کے دور سے چلتا آرہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں آئینی ترمیم 5 سال wenews ایٹمی اثاثے بلاول بھٹو زرداری پیکا ایکٹ حلف برادری خارجہ پالیسی شرکت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم 5 سال ایٹمی اثاثے بلاول بھٹو زرداری پیکا ایکٹ حلف برادری خارجہ پالیسی شرکت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو حلف برداری ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں شرکت کے لیے
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور عالمی تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
قائم مقام صدر نے روسی اسپیکر کو نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے اس موقع پر روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں اسپیکر میٹویینکو کی قیادت اور کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کا مقصد پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے عالمی امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے اور اس میں روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی اور مؤثر بنائے گی۔
مزید پڑھییے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قائم مقام صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ روس کی شرکت نہ صرف پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی بلکہ عالمی سطح پر پائیدار ترقی اور مشترکہ اہداف کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی اسپیکر ویلنٹینا میٹویینکو نے کانفرنس میں روس کی اعلیٰ سطحی نمائندگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان کی دعوت اور دوستانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس سی 2025 بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس 2025 روس روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی