ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی افریقا کو امداد بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اے پی پی+صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقا کو امداد فراہم کرنا بند کر دیں گے جب تک کہ ملک مخصوص طبقے کے افرادکی تحقیقات نہیں کر لیتا جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثبوت پیش کیے بغیر بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقا زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور لوگوں کے کچھ طبقوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تین کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کریں گے جبکہ ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔