لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 جنوری 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے صوبائی دارالحکومت میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقے بینک سٹاپ میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، چئیرمن ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر گھروں سے کوڑا وصول کرنے کا آغاز نسبتا پسماندہ علاقے نشتر ٹاؤن لاہور سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا دائرہ کار مرحلہ وار تمام علاقوں تک وسیع ہوگا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو وزیراعلی کا ویژن آگے بڑھانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی 25 یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن شروع ہوگئی۔

ایل ڈبلیو ایم سی ہر روز 2 یا 3 یونین کونسلز کا اضافہ کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ 31 جنوری تک 100 یونین کونسلز اور وسط مارچ تک پورے لاہور کو اس دائرہ کار میں لائیں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایک مہم نہیں بلکہ صفائی کی منظم تحریک کا نام ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔

زندہ دلان لاہور سے اپیل ہے کہ شہر کو مثالی بنانے کیلئے حکومتی مساعی اور ''مریم نواز کا پنجاب، ستھرا پنجاب'' کے سلوگن کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری مشینری کی فراہمی کے بغیر صفائی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ اسی لئے وزیراعلی کی جانب سے عملہ صفائی کو لوڈر رکشے اور ہینڈ کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔ آپ کو سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں کام ہوتا نظر آئے گا۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔ بہتر نتائج کے لئے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے لئے حکومت نے تمام درکار وسائل فراہم کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔ اب شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا۔

ہم پنجاب کو ستھرا بنا کر دکھائیں گے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد خود تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم سب مل کر وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی آغاز ہے۔ جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ آؤٹ سورسنگ ماڈل ہی دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ معمولی فیس کے عوض ایسا دیرپا نظام دیں گے جسے آنے والی کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے۔

اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام ایک گیم چینجر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی کو جاتا ہے۔ ہم سب نے اپنے گھروں کے ساتھ شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔ ذیشان ملک نے کہا کہ لاہور کا کھویا ہوا حسن انشااللہ جلد دوبارہ بحال ہوگا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری شکایات کے ازالے کا موثر نظام بھی بنایا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب گیا ہے

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

26 نومبر احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کا معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی سے منسوخ ہوئی تھیں، ملزمان کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ملزمان کو تحویل میں لیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی، پراسیکوٹر جنرل سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
7 مقدمات اٹک اور ایک راولپنڈی کا ہے، ملزمان پر ریاست پولیس سے مزاحمت اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • 26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم