بدین/ میرپورخاص/ ٹنڈو جام: پیکا قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب سے ایوان صحافت تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری شاد الطاف میمن، ایوان صحافت کے صدر لالا ہارون گوپانگ، پریس کلب کے نائب صدر اشرف عبداللہ میمن، جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن محمد علی بلیدی، سید اختر شاہ اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ میڈیا پر حملے کرتی رہی ہے، حال ہی میں میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے من پسند فیصلے کر سکے اور میڈیا خاموش رہے۔
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ کو منظور کیے جانے کے خلاف پی ایف یو جے میرپورخاص یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر پریس کلب نذیر احمد پنھور، سینئر صحافی سلیم آزاد، سید محمد خالد، شوکت پنھور، واحد حسین پہلوانی، عاطف بلوچ اور ڈان نیوز کے رپورٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ صحافت اور اظہار کی آزادی پر ہمیشہ آمریتی ادوار میں پابندیاں لگائی گئیں اور اب خود کو جمہوریت پسند کہلوانے والے حکمرانوں نے ایسا قانون بنایا ہے جس میں فیک نیوز کے آڑ میں اصل حقیقتیں سامنے لانے پر بھی پابندی لاگو کی گئی ہے، جھوٹی خبروں کی کوئی حمایت نہیں کرتا لیکن حکومت اپنے غلط کام سامنے آنے کے ڈر سے صحافیوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیکا ایکٹ کی منظوری کے خلاف پریس کلب پر احتجاج، قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی خاطر لایا گیا ہے تاکہ حکمرانوں پر کوئی تنقید نہ کر سکے۔ پیکا ایکٹ کی سینیٹ سے بھی منظوری کے خلاف چیف ایگزیکٹو کمیٹی پریس کلب اورنگ زیب بھٹو کی قیادت میں مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی خادم حسین لاکھو، احسن جمالی، منصف تالپور حاکم زادری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کی منظوری سے ملک کا چوتھا ستون صحافت کمزور ہو گا اور حکمرانوں نے اسے صرف اپنے اوپر تنقید کو روکنے کی خاطر منظور کیا ہے، کل خود انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گا۔ انہوں نے کہا صحافت کی آزادی سلب کرنے سے ملک میں گھوٹن پیدا ہوگی جس کے نتائج حکمرانوں کو بھگتنا پڑیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے پیکا ایکٹ یونین ا ف پریس کلب کے خلاف
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کیے۔
پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے شامل تھے، جب کہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی اہم اننگز سے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔