2025-11-04@06:44:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 103				 
                «خفیہ اطلاع پر»:
(نئی خبر)
	 لاہور:  گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد ہوا جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
	مذاکرات، الزامات، تحفظات، خدشات، مستقبل کیا ہو گا؟ کہانی ختم ہوتی نظر آتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے تیسرے رائونڈ سے قبل بیانات کی ریس شروع ہو گئی۔ خان آگ بجھانے کے بجائے شعلے بھڑکانے پر بضد، جنرل یحییٰ اور شیخ مجیب کا قصہ لے بیٹھے، اسلام آباد میں 26 نومبر کو ’’قتل عام‘‘ کا ذکر چھیڑ دیا۔ قتل عام میں ایک لاش ملی وہ بھی وقت فرار گنڈا پور کے گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ مقصد حکومت کو 31 جنوری تک مصروف رکھنا اور عالمی برادری کو اپنی جانب متوجہ کرنا ٹھہرا، پہلے رائونڈ میں زبانی کلامی چار مطالبات دوسرے رائونڈ میں چار شرائط پیش، مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سینیٹر عرفان صدیقی...
	آئی فون کی بیٹریاں معمول سے زیادہ تیزی سے ختم ہونا صارفین کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جب آئی فونز کی اسکرین پر ’لو بیٹری‘ کا نوٹیفکیشن دکھائی دیتا ہے تو دل حلق کو آجاتا ہے۔ ایسے میں ٹیک ماہرین اور سوشل میڈیا پر یوزر آئی فون کی بیٹری لائف بڑھانے کے مختلف طریقے بتاتے ہیں جن میں سے اکثر طریقے تو فیہل ہوجاتے ہیں۔  تاہم آئی فون کے مالکان بیٹری کی زندگی کو دوگنا کرنے کے لیے چند آسان اقدامات کر سکتے ہیں۔ آئی فون کی بیٹری بچانے کیلئے آپ کو صرف سیٹنگز میں جاکر کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت درکار ہوگی۔ ایپل کے ایک ماہر اور مواد کے تخلیق کار تھیاگو ڈرمنگو ایک ایسا...
