آئی فون کی خفیہ ٹرک جو بیٹری لائف ڈبل کردے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
آئی فون کی بیٹریاں معمول سے زیادہ تیزی سے ختم ہونا صارفین کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جب آئی فونز کی اسکرین پر ’لو بیٹری‘ کا نوٹیفکیشن دکھائی دیتا ہے تو دل حلق کو آجاتا ہے۔
ایسے میں ٹیک ماہرین اور سوشل میڈیا پر یوزر آئی فون کی بیٹری لائف بڑھانے کے مختلف طریقے بتاتے ہیں جن میں سے اکثر طریقے تو فیہل ہوجاتے ہیں۔
تاہم آئی فون کے مالکان بیٹری کی زندگی کو دوگنا کرنے کے لیے چند آسان اقدامات کر سکتے ہیں۔
آئی فون کی بیٹری بچانے کیلئے آپ کو صرف سیٹنگز میں جاکر کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت درکار ہوگی۔
ایپل کے ایک ماہر اور مواد کے تخلیق کار تھیاگو ڈرمنگو ایک ایسا ہیک سامنے لے کر آئے ہیں۔
تھیاگو ڈرمنگو نے کہا کہ ہم میں سے اکثر لوگوں کے پاس عام طور پر آئی فون یا دیگر موبائل فونز میں بیک گراؤںڈ پر ایپس چل رہی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہمیں علم ہی نہیں ہوتا، لیکن اگر ان دوڑتی ایپس کو بند کر دیا جائے تو بیٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔
یہ تین طریقے ہیں جنہیں آپ چیزوں کو ہموار بنانے کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں اور آپ ان سب کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں تلاش کر سکتے ہیں۔
سجیشنز فرام ایپل (Suggestions from Apple)
پہلی ترتیب جسے آپ صرف چند کلکس میں ٹوگل کر سکتے ہیں وہ ہے ایپل کی جانب سے تجاویز کا آپشن ہے۔
اس کے لیے سب سے پہلے آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں، Siri & Search’ سیکشن تک نیچے سکرول کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔
’Suggestions from Apple‘ کے سیکشن تک اسکرول کریں جہاں آپ کو چار اختیارات نظر آئیں جن میں الاؤ نوٹیفیکیشن، شو اِن ایپ لائبریری، شو وین شئیرنگ اور شو لسننگز سجیشنز جنہیں آپ نے بند کردینا ہے۔
ریڈیوس موشن (Reduce Motion)
اس کے بعد، مرکزی سیٹنگز مینو پر واپس جائیں اور نیلے رنگ کے ’Accessibility‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’Motion‘ پر ٹیپ کریں۔
اسکرین کے اوپر، آپ کو ’ریڈوس موشن‘ سیٹنگ نظر آئے گی جو کہ آئی فون 18 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز پر ڈیوائس کو جھکاتے وقت ایک بصری اثر پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
Parallax افیکٹ کو بند کرنے کے لیے ’Reduce Motion‘ آپشن کو آن کریں، جس سے بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش (Background App Refresh)
اور آخر میں آئی فون صارفین بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش کو ٹک آف کردیں جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے لیے مین سیٹنگز مینو پر واپس جائیں اور ’جنرل‘ کے آپشن کو ٹیپ کریں۔ پھر تھوڑا نیچے اسکرول کریں اور ’بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش‘ پر کلک کریں۔ اس پر ٹیپ کریں اور ’آف‘ پر دوبارہ کلک کریں۔
یہ ایپس کو خفیہ طور پر چلنے اور خود اپ ڈیٹ ہونے سے روکے گا، جو آپ کے فون کی بیٹری کو ختم کرنے کا سبب بنتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کر سکتے ہیں آئی فون کی کریں اور کے لیے
پڑھیں:
چین، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
چین، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز کی چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیاب ڈاکنگ کے بعد شینزو-20 کا عملہ خلائی جہاز کے ریٹرن ماڈیول سے آربٹل ماڈیول میں داخل ہوا۔
بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات ایک بج کر 17 منٹ پر مشن پر موجود شینزو-19 کے خلاباز عملے نے چین کے خلائی اسٹیشن میں شینزو-20 کے عملے کا خیر مقدم کیا، جو چین کی خلائی تاریخ کی چھٹی ملاقات ہے۔ شینزو 19 اور 20 کے یہ چھ خلاباز خلائی اسٹیشن کے اندر مدار میں چکر لگاتے ہوئے مختلف طے شدہ امور کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 5 دن تک ایک ساتھ کام کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ چاند پر قدیم ترین ٹکراؤ 4.25 ارب سال قبل ہوا تھا، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم