2025-11-07@02:51:21 GMT
تلاش کی گنتی: 124
«ریٹائرڈ ملازمین کے»:
(نئی خبر)
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ پاکستان کی مسلح افواج قوم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان نے ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ قومی کھلاڑی فخر زمان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، فخرزمان نے اس حوالے سے زیر گردش دعووں کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی سے میری اچھی یادیں ہیں اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنا پسند ہے جبکہ یہ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے، بیماری سے صحتیاب ہوا تو یہ چیمپیئنزٹرافی ہی دماغ میں تھی۔ فخر زمان...
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے اپنے اعلیٰ افسران کی بونس رقم دوگنی کر کے تنخواہ 200 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ 3,600 ملازمین کی برطرفی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ میٹا کی جانب سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو افسران کے بونس میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ نئے بونس سسٹم کے تحت، میٹا کے چیف فنانشل آفیسر سوسن لی، چیف پروڈکٹ آفیسر کرسٹوفر کاکس، چیف آپریٹنگ آفیسر خاویئر اولیوان، اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر اینڈریو بوسورتھ کو 200 فیصد تک اضافی رقم ملے گی، جو 2023 میں دیے گئے 75 فیصد بونس سے کہیں زیادہ ہے۔ میٹا نے بونس بڑھانے...
میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان کا ریٹائرمنٹ پر افسران اور ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو
ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان کا ریٹائرمنٹ پر افسران اور ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات کے 6 ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے، درخواست گزار 2023 میں ریٹائر ہوئے لیکن پنشن، گریجیوٹی، پرووڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی وی پنشنرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 320 ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی فوری ادائیگی کی جائے اور پنشرز کو 9 ماہ سے جمع میڈیکل بلوں کی فوری ادئیگی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی وی میں کرپشن اور کرپٹ مافیاز کو لے کر کب تک خاموش رہیں، کروڑوں روپے پی ٹی وی سے ریڈیو اور اے پی پی کو دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی اسمبلی میں تقریر نے ہمارے حوصلے بڑھائے تھے لیکن تاحال ہمارے مسائل حل نہ ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فروری 2024 کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست۔ عدالت نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت میں غلط بیانی کی، وکیل کاکہنا تھا کہ وکیل کے ایم سی نے پینشن کی ادائیگی ٹائونز کی ذمے داری قرار دی تھی، کے ایم سی کے وکیل نے پینشن کی مد میں سندھ حکومت کی ٹائونز کو ادائیگی کا بیان دیا تھا، کےایم سی کے وکیل کا پیش کردہ لیٹر کسی اور معاملے سے متعلق تھا، میونسپل کمشنر بلدیہ کا عدالت میں کہناتھاکہ درخواست گزار کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں واجبات ادا کردیے گئے ہیں، عدالت نے...
کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو 46 محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر سندھ حکومت کے خلاف کھپرو شہید چوک پر احتجاج کیا ہمارا حق واپس دو کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو 46 محکموں کی ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر کھپرو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت استاد مرتضیٰ مری ،استاد جمالی، استاد مجید مری،آرگنائزر استاد خیر محمد مری اور جنرل سیکرٹری میمن شاہ نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا بڑی بڑی گاڑیوں کے خریدنے کے پیسے موجود ہیں سندھ حکومت کے خزانے میں مگر ہمارے گروپ انشورنس بنیول فنڈ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، بینول فنڈ ہمیں دیا جائے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبات کے لیے پریس کلب میں الائنس کے رہنمائوں قاضی رکن الدین، شعیب موسیٰ، ناتک رام، محمد اقبال جوکھیو، جان محمد، نواز علی شاہ اور دیگر کی زیر صدارت کنونشن منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے مسلسل احتجاج کرتے آرہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا گروپ انشورنس بھی نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ سال 2022ء میں وزیراعظم کی جانب سے اعلانیہ 10 فیصد پنشن میں اضافہ بھی نہیں ادا کیا...
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ لاڑکانہ ڈویژن علی اکبر جاگیرانی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر شہدادکوٹ میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی کے لواحقین کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلعی محکمہ خزانہ کے دفتر میں کھلی کچہری کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں انہوں نے زیر التوا تنخواہوں، جی پی فنڈ، پنشن، سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدگان کے کیسز کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر التوا کیسز کو حل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر عبدالرؤف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بقایا جات 2018-2017 ء سے اب تک ادا نہیں کیے گئے تھے جب جماعت اسلامی کے چیئرمین آئے تو ہم نے تہیہ کیا کہ ان تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں اور اپنے سورسز اور ذرائع کی آمدن سے ان ادائیگیوں کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس ہی سال میں تمام ملازمین کو مکمل ادائیگی کردیں گے. اب تک 3 کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم کے چیک ایل پی آر کی مد میں دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں شرکت کی اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری ماحول دوست پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بجلی کی پیداوار، انرجی کنزرویشن اور اس کے استعمال میں ماحول دوست پالیسی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے اور سال 2030 تک یہ شرح 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مستقبل میں پاکستان کی بجلی پیداوار کا 88 فیصد ماحول دوست ذرائع سے کرنے کا جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست...
علامتی فوٹو انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی... ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس...
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے ملازمین میں اس بیان سے کھلبلی مچ گئی ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ ںظر دنیا بھر میں ادارے کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میٹا نے خصوصی لے آف پلان جاری کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں میٹا کی مجموعی ورک فورس کا پانچ فیصد گھٹایا جارہا ہے۔ اس بیان کے اجرا سے میٹا کے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ چھانٹی کے پہلے مرحلے میں فیکٹ چیکرز سے جان چُھڑائے گا۔ انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی ملکیت بھی میٹا کے پاس ہے۔ میٹا کے بیان میں صراحت کی گئی ہے کہ چھانٹی کارکردگی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو اپنی ملازمت کے آخری 5 سالوں میں ہیں، انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عون عباس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور وہاں کے ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھائے، جس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی محکموں کی تعداد کم کرنے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لئے رائٹ سائزنگ ضروری ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معیشت ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے 5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، ملازمین کو مناسب پیکجز دیے جائیں گے...
وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو اپنی ملازمت کے آخری 5 سالوں میں ہیں، انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عون عباس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور وہاں کے ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھائے، جس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی محکموں کی تعداد کم کرنے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لئے رائٹ سائزنگ ضروری ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معیشت ترقی کرے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کا رائٹ سائزنگ پلان، مزید کتنی وزارتیں نشانے پر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے 5 سال باقی ہیں...
کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو...