پاکستان میں ہیومن میٹانیومو وائرس کے 2مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تھی۔اس حوالے
سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت درشن لال نے پاکستان میں ایچ ایم پی وی کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ایچ ایم پی
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی
رواں سال 2025 میں راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں اب تک 4076 افراد کی اسکریننگ میں 34 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 222 مریض داخل اور ڈسچارج ہوئے جبکہ 8 مریضوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
راولپنڈی میں 17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 97.93 فیصد کیسز کو کوریج حاصل ہے۔
شہر میں 12 یونین کونسلز میں ڈینگی کی خطرناک سطح پائی گئی ہے۔ سال 2025 میں اب تک 56162 ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں اور 9880 مقامات پر کیسز مثبت آئے ہیں۔
2025 میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1743 ایف آئی آر، 3276 چالان اور 238 سیلنگ رپورٹ ہوئیں۔
مزید برآں انسدادِ ڈینگی کیلئے 294 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں اور 889 ان ڈور ٹیمیں سرگرم ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کیلئے 717 آئی آر ایس پمپ، 89 دستی اور 40 گاڑیوں پر نصب فوگر مشینیں فعال ہیں۔