کھپرو،46 محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کا شہید چوک پراحتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو 46 محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر سندھ حکومت کے خلاف کھپرو شہید چوک پر احتجاج کیا ہمارا حق واپس دو کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو 46 محکموں کی ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر کھپرو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت استاد مرتضیٰ مری ،استاد جمالی، استاد مجید مری،آرگنائزر استاد خیر محمد مری اور جنرل سیکرٹری میمن شاہ نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا بڑی بڑی گاڑیوں کے خریدنے کے پیسے موجود ہیں سندھ حکومت کے خزانے میں مگر ہمارے گروپ انشورنس بنیول فنڈ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، بینول فنڈ ہمیں دیا جائے جو ہمارے 10 پرسنٹ کاٹے گئے ہیں سندھ حکومت نے ہمیں واپس نہیں دیے ہیں جبکہ کسی ریٹائر ماسٹر کی بیٹی کی شادی ہے تو کوئی ماسٹر بیمار ہے تو کوئی گھر کے مسائل میں پریشان ہے تو ہم مانگ نہیں رہے ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں جو آپ کے پاس جمع ہیں سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ بینول فنڈ جلدی جاری کریں اور سن کوٹا بحال کریں،صحت کارڈ بھی دیا جائے تاکہ بے چینی جیسی کیفیت ختم کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
پشاور:خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیا۔
کے ٹی ایچ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے اسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث اسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔