لاہور: پولیس ملازم کے بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنالی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔
منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔
شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔