2025-12-14@07:24:21 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«سابق ا سٹریلوی کرکٹر»:
(نئی خبر)
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔ مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔ ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ،پیٹ کمنزٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں...
آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔ بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی...
گال: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے...
کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ای ین چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ٹیئر سسٹم کی حمایت کر دی۔ اکیاسی سالہ سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں محدود ٹیموں کو ہی شرکت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، ٹیسٹ میں یہ دو درجہ بندی کا سسٹم کئی برس قبل آجانا چاہیے تھا۔ انکا کہنا تھا کہ درحقیقت 5 روزہ میچز میں محدود ٹیمیں ہی شرکت کی اہل ہیں، اس معاملے پر کئی دونوں سے کرکٹ حلقوں میں بحث چل رہی ہے۔ چیپل کا خیال ہے کہ اس میں ٹیموں کی ترقی یا تنزلی کیلیے پیمانے بھی وضع ہونے چاہییں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے...
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔ انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔ قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛...