آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ کے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
گال: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 1987 میں احمدآباد میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔