2025-11-04@04:31:37 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 117				 
                «وینس ولیمز»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانی سفیر نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ترکمانی سفیر نے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد...
	 اسلام آباد:  حکومت دہری شہریت والے افراد کو کلیدی عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت دینے اور کاربن اخراج کم کرنے کیلیے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی اور گزشتہ روز دو الگ الگ اجلاسوں کے دوران ان معاملات پر فیصلوں کو مؤخر کر دیا گیا۔  ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور دوسرے کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلسل تیسری بار سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ڈائریکٹرز کے عہدے پر دہری شہریت رکھنے والوں کو رہنے کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کردی۔ کابینہ کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اسحاق ڈار نے کاربن لیوی سے متعلق غیر...
	وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملکوزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔ حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر،...
	 لاہور:  نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر راچن رویندرا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رویندرا چیمپیئنز ٹرافی کے کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے نئے کیوی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہوں نے ابتدائی 5 اوورز میں 14 بولز پر 25 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی رویندرا کسی ایک ایڈیشن میں 263 رنز بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بنے۔ فائنل سے قبل، راچن نے 3 میچز میں 226 رنز نام درج کروائے تھے جبکہ ان سے قبل کین ولیمسن نے 2017 میں ایک...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کے پیش نظر ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو تمباکو، رئیل اسٹیٹ اور مشروبات کے شعبوں کے لیے اگلے 3 ماہ (اپریل تا جون) کے دوران ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ ان بڑے شعبوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی کے ساتھ ایف بی آر نے پیشگوئی کی ہے کہ ان شعبوں میں حجم اور لین دین موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر نمایاں کمی کا شکار ہیں، اس لیے ٹیکس وصولی کے ادارے نے قومی خزانے میں اضافی 100 ارب...
	خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے لانچ پرویز خٹک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا اور کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر اپنے اور کارکنان کے تحفظات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی۔ ’مریم سمیت پارٹی لیڈرز کو گالیاں دینے والے کو مشیر بنانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ اختیار ولی نے بتایا کہ پرویز خٹک کو انہوں نے وزیر اعلی کے دور میں...
	اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے پروزیز خٹک سے انہوں نے 15، 16 سال بات تک نہیں کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب...
	 ALIGARH:  بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
	 پشاور:  پی ٹی آئی دور حکومت میں سابق وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔ مسلم لیگ کے رہنما اختیار ولی نے سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے۔ سینیئر رہنما نے پارٹی کے تینوں عہدوں صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری، چیف کوآرڈینیٹر یوتھ اور ممبر سی ای سی سے مستعفی ہونے پر مشاورت شروع کر دی۔ اختیار ولی نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی عہدیداروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے عہدوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی وزارت چاہیے، خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کہاں کھڑی ہے، اسے پارٹی کو خود دیکھنا ہوگا۔ سینیئر رہنما نے کہا کہ سیاست ہمیشہ مفاہمت اور...
	نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
	فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
	ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے اعلان کی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی۔ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ کر کہا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت بڑھے گی۔ فیصلے پر نظرثانی کریں اور اس معاملے پر ایسوسی ایشن سے بات کریں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دو روز قبل ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے جارہی ہے جس کیلئے پالیسی بنا لی گئی ہے وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں...
	ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
	ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو 
	ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
	اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری  سے ملاقات کی۔ خیبر پی کے میں امن و امان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج تاجر براری کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وہ تاجر برادری کے تحفظات، مسائل سنیں گے۔
	لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ تشویشناک ہے،تنخواہ دار طبقے کو پہلے ہی مہنگائی نے کچل کر رکھ دیا ہے۔ حکومت امیروں پر ٹیکس لگانے اور اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بجائے مسلسل غریب طبقہ اور تنخواہ دار افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اس مد میں 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اشرافیہ کی خاطر 6ارب کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب2022-23ء کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب...
	 لاہور:  مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...