بلاول سے ایمل ولی کی ملاقات، کرم کی صورتحال پر تشویش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ خیبر پی کے میں امن و امان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج تاجر براری کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وہ تاجر برادری کے تحفظات، مسائل سنیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔