2025-07-08@13:52:24 GMT
تلاش کی گنتی: 22276
«کام نہیں کر»:
(نئی خبر)
کراچی: پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔ مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات...
ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے A-10 تھنڈر بولٹ طیاروں کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں فضائی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا ہے، تاکہ خطے میں سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات کی نگرانی کی جا سکے۔ یہ طیارے امریکا کی طرف سے ان علاقوں میں اعلیٰ فضائی موجودگی برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ A-10 تھنڈر بولٹ اپنی پائیداری اور زمینی حملوں میں مہارت کی وجہ سے مشہور ہے۔ امریکی سینٹ کام مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں 21 ممالک پر مشتمل علاقے میں دفاعی، انٹیلی جنس اور سکیورٹی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے، جن میں ایران، افغانستان، پاکستان، سعودی عرب، امارات، قطر اور مصر جیسے اہم ممالک...
آج بروزمنگل،8جولائی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل صحت کے حوالے سے اپنا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور صدقہ بھی دیں جو لوگ بے روز گار تھے وہ ان شاءاللہ اب جلد اچھی خبر سن سکیں گے غصہ کم کریں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جن پر زندگی بھر اعتبار کیا وہ بھی اب آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ اس لئے خود کو ان سے دور کر لیں اور خاموشی اختیار کر لیں...
بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی کوششیں...
تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو "پہلے سے طے شدہ ڈرامہ" قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں...
کراچی: ایجبسٹن میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ جمعرات سے بھارت کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں تازہ دم فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلیے اسکواڈ میں گس ایٹکنس کو شامل کر لیا گیا، وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ بھارت کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں بریڈن کارس، جوش ٹونگ اور کرس ووکس نے پیس بولنگ کا بوجھ اٹھایا تھا۔ ایٹکنسن نے اسکواڈ میں جوفرا آرچر، سیم کک اور جیمی اورٹن کو جوائن کیا، وہ اگلے میچ کیلیے متبادل سیم بولنگ آپشن ہو سکتے ہیں۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا...
لاہور: دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈارپ سین ہوگیا، جس میں آفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق آفس سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ تھانہ ریس کورس کی حدود میں پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خورد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ ملزم صہیب 5سال سے اسی دفتر میں بطور آفس بوئے کا کام کر رہا تھا، جس نے منصوبہ بندی کے تحت رقم کو کچن میں چُھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔ ایس پی چوہدری اثر...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جرات دکھائیں اور مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں ذرا بھر بھی اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دیں گی۔ قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے۔ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں...
امریکی خلائی ادارہ ناسا ایک ایسی خلائی چٹان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی قیمت کا اندازہ 10 کروڑ کھرب ڈالر (یعنی ایک کواڈریلن ڈالر) لگایا گیا ہے۔ اس چٹان کا نام 16 سائیکی ہے اور سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس میں بڑی مقدار میں سونا، پلیٹینیم، نکل اور کوبالٹ جیسے قیمتی دھاتیں موجود ہیں۔ ناسا نے 2023 میں اس مشن کا اعلان کیا اور اکتوبر 2023 میں ایک خلائی جہاز امریکہ کے شہر فلوریڈا سے خلا کی طرف بھیج دیا گیا۔ یہ خلائی جہاز بہت تیز رفتاری سے سفر کر رہا ہے اور امید ہے کہ اگست 2029 میں 16 سائیکی تک پہنچ جائے گا۔ ناسا کا مقصد صرف خزانے تک پہنچنا نہیں، بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ میں مالی سال2023-24 میں 40 ارب روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا۔ وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مبینہ کرپشن پرنوٹس لے لیا اور مبینہ بے قاعدگیوں پرانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری صحت نے مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 15 دن کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب ترجمان قومی ادارہ امراض قلب کے مطابق آڈٹ پیراز معمول کا جائزہ لینے کاحصہ ہوتے ہیں اور آڈیٹر جنرل کی مشاہداتی رپورٹس ہر سرکاری ادارے کالازمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ا نہوںنے کہا کہ ضم...

ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور آصف سخی ،امان پراچہ، ناصرخان،حنیف گوہر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور آصف سخی ،امان پراچہ، ناصرخان،حنیف گوہر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جدید ترین واشنگ مشینزکی سیریز”محنت کم،صف ئی زیادہـ” کے سلوگن کے ساتھ متعارف کروا دی ہے، جو اب پورے پاکستان میں خصوصی 10% ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ نئی واشنگ مشینز روزمرہ کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جو شاندار کارکردگی اور جدید حفظانِ صحت کی خصوصیات کو یکجا کرتی ہیں، اور لانڈری کے کام کو بے حد آسان بنا دیتی ہیں۔ٹی سی ایل کی یہ نئی سیریز ڈائریکٹ ڈرائیو (Direct Drive) موٹر سے لیس ہے، جو نہایت خاموشی سے کام کرنے، بجلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ایک اہم وفاقی بجٹ کانفرنس فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی، ثاقب فیاض مگوں نے کی۔ کانفرنس کا مقصد بجٹ 2025-26 میں موجود تکنیکی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے تجاویز پیش کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف شعبہ جات کی ٹر یڈ باڈیز، ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں فیزیکلی اور آن لائن شرکت کی۔ قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی، ثاقب فیاض مگوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے اندر متعارف کرائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے لیے پرکشش بن رہی ہیں، پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے سے 489.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین اور تھائی لینڈ پاکستانی سمندری خوراک کے سب سے بڑے خریدارہیں۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ مؤثر پالیسی اور ضابطہ کاری کا نتیجہ ہے، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش اہم برآمدی اشیاء میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ، پاکستان عالمی سمندری خوراک مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 ممالک پر بھاری درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ان ممالک کے سربراہان کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں جوابی ٹیرف سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بنگلہ دیش، میانمار، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور قازقستان شامل ہیں۔ یہ فیصلہ BRICS سے منسلک یا امریکا مخالف پالیسیوں کی حامی حکومتوں کے خلاف ٹرمپ کی سخت گیر معاشی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شیگرو ایشیبا اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو الگ خطوط میں ان پر 25...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا، صدر ٹرمپ نے اس موقع پر تصدیق کی کہ امریکا ایران کے ساتھ نئی بات چیت کا آغاز کرے گا۔ صدر ترمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کا عندیہ گزشتہ ماہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد پہلی پیشرفت ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران سے مذاکرات طے کرلیے ہیں، اور وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ نیتن یاہو، جو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی وجہ سے کئی ممالک کے سفر سے محدود ہیں، آئندہ چند روز امریکا میں گزاریں گے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ گھوٹکی فضل محمد شیخ، سی ایس آر آفیسر ماڑی انرجیز ہیرالدین بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت بڑی تعداد میں میڈیکل افسران اور شہریوں نے شرکت کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنگل خان مہر نے کہا کہ صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی کوششوں اور ماڑی انرجیز کے تعاون سے تعلقہ اسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) پورے سندھ میں 21 لاکھ نئی گھر بنانے ہیں، امتیاز احمد شیخ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا خواب تھا جسے ہم چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پورے سندھ میں پورا کر رہے ہیں ، امتیاز احمد شیخ ،ڈپٹی کمشنر آفس شکارپور میں سابق صوبائی وزیر محکمہ توانائی و رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ اور ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو نے سندھ حکومت کی ہدایات اور سرسو کے تعاون سے آج سندیں تقسیم کیں اور انہیں اپنے گھر کا حق دلایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس شکارپور میں سابق صوبائی وزیر محکمہ توانائی و رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ اور ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو نے حکومت سندھ کی ہدایات اور...
کراچی، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کررہے ہیں
کراچی کے علاقے انچولی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ملوث جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے ڈرائیور عرب رضا کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کر لی ہے۔ حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوئے تھے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز نے ظفر عباس کے ابتدائی دعوؤں کی نفی کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ڈرائیور سے ابتدائی بیان لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ڈبل کیبن گاڑی کو رانگ وے سے دوسری سڑک پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے غلط سمت سے آتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی ،آج کا ”یزیدی نظام” بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے۔حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے۔ وہ ”ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس” سے خطاب کر رہے تھے جو شہداءو اسیرانِ کربلا کی یاد اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا، کیونکہ یزید صرف 61 ہجری کا کردار نہیں بلکہ ہر دور کا ظلم، سود،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے۔ فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا اوراس کی بنیاد پر بنائی گئی جعلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے ظلم کے اس نظام کاخاتمہ کرے گی۔ہماری سیاست گالی، گولی،تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی سے جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔کروڑوں اور اربوں روپے کے اشتہارات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں انتہائی مخدوش قرار دے گئی 51 عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نشان امتیاز(ملٹری) نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔ ان کے بقول اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمے داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عاید ہوگی جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ نظام ہے، بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہیں سنیں گے تو آپ کو تکلیف تو ہوگی۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک عمل کا نام نہیں ایک سوچ ہے، جمہوریت میں ایک بڑا پہلو آئین کا ہوتا ہے، جمہوریت کی بنیاد الیکشن سے شروع ہوتی ہے اور جب الیکشن ہی متنازع ہو جائیں، عوام اپنی رائے کا اظہار کریں اور اس کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوریت تو نہ رہی اور جس دن عوام سڑکوں پر آئے گی اس دن کسی کا کچھ نہیں بچے گا عوام...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بہروپیا اور چاپلوس قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بطور وزیر دفاع ایسی گفتگو نہیں کرسکتا جیسی علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، یہ تو مکھن کا پورا ٹرک لے آتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو خود کہنا پڑا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی گفتگو سن کر خوشی ہوئی، ایسی گفتگو تو باقی 3 وزرائے اعلیٰ بھی نہیں کرسکے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ اندر کچھ اور بات کرتے ہیں، باہر کچھ اور، یہ بہروپیے ہیں۔ ان کے بیانات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باؤزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
راولپنڈی؍ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ این این آئی)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت عقیدوت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق 7 جولائی 1999 ء...
سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگر ایران نے جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم نکالنے کی کوشش کی، تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو دوبارہ حملے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام پُرامید ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو ایران پر مزید حملوں کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی شروع کی تو اسرائیل پھر حملہ کرے گا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ایران پر مزید حملوں کی حکمت عملی پر گفتگو بھی کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگر ایران نے جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم نکالنے کی کوشش کی، تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو دوبارہ حملے کی اجازت دے سکتے...

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ، محترم صدرِ اجلاس، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اس اہم بحث کا انعقاد کیا۔ یہ افغانستان کی صورتحال پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان افغانستان کا قریبی ترین ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے دونوں عظیم ممالک جغرافیہ، تاریخ، ثقافت، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب کے مضبوط برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ ایک فوری...
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...
کراچی کے قدیمی علاقے لیاری، بغدادی میں دو روز قبل گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن مکمل کرنے میں تقریباً 50 سے زائد گھنٹے لگے۔ سندھ حکومت کی نگرانی میں فعال اور موثر ریسکیو آپریشن کیا گیا اور صوبائی حکومت کی موجودگی نظر آئی، لیکن دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے اس عمارت کی خطرناک حالت سے باخبر تھے، مگر مسلسل تاخیر، نااہلی اور فرائض کی عدم ادائیگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اکثر اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ مالی مجبوریوں کے باعث شہری ان مخدوش عمارتوں کو چھوڑنے پر آمادہ...
یوکرین اور فلسطین پونے تین برس سے عالمی ذرایع ابلاغ کے ریڈار پر یقیناً میرٹ کی بنیاد پر چھائے ہوئے ہیں۔مگر اس کے نتیجے میں دیگر المیوں کو نہ ہونے کے برابر کوریج مل رہی ہے جن میں لاکھوں انسان زندگی اور موت کے درمیان جھولتی الگنی سے لٹک رہے ہیں۔ مثلاً سوڈان میں اپریل دو ہزار تئیس سے جاری خانہ جنگی میں لاکھوں لوگوں کی بے گھری ، ہزاروں ہلاکتیں اور اجتماعی ریپ بطور ہتھیار عالمی میڈیا کی فرنٹ لائن خبر ہی نہیں۔ ان المیوں کے بیچ پچھلی ایک دہائی سے بالخصوص اگر دنیا میں کوئی اقلیت لاوارث ترین کہی جا سکتی ہے تو وہ میانمار کے روہنگیا ہیں۔ اکثر نے سرحد پار بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کو منصب صدارت سے ہٹانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ پہلی بار اکھٹی ہے یہ کیا کہہ دیا وزیر داخلہ نے، کیا انہوں نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہ تھی موجودہ حکومت میں شامل دونوں جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی تو یہ کہتے نہیں تھکتے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب تھے اور بہت غلط انتخاب تھے، 2018 کے الیکشن میں فوج نے انہیں دھاندلی کے ذریعے جتوایا تھا، اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دو سال پہلے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے پانچ ماہ بعد میئر کا انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔ میئر کے انتخاب میں اتنی دیر کی وجہ خرید و فروخت کا سلسلہ تھا جو پانچ ماہ میں صدر زرداری کی ذاتی دلچسپی سے مکمل ہوا۔ اب پچھلے ماہ پیپلز پارٹی کے انتخاب کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اُس وقت کے نمبرز کو دیکھا جائے تو مخصوص نشستوں کو ملا کر سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے ایک سو پچپن 155، جماعت اسلامی 130 ارکان تھے جبکہ پی ٹی آئی کے باسٹھ 62، مسلم لیگ کے چودہ 14، جے یو آئی کے چار اور تحریک لبیک کے ایک رکن موجود تھے۔ میئر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی سطح پر برکس (BRICS) گروپ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے دنیا کی اقتصادیات پر امریکا کے اثر رسوخ کو چیلنج سے دوچار کردیا ہے، یہ گروپ دنیا کی نصف آبادی اور تقریباً 35 فی صد عالمی جی ڈی پی کی نمائندگی کرتا ہے، گزشتہ دنوں برکس نے ڈیویلپمنٹ بینک سے منسلک سرمایہ کاری کا نیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے بڑی طاقتوں کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے اسے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مقابل ایک متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک (NDB) کے تحت بننے والا ’’ملٹی لیٹرل گارنٹی فنڈ‘‘ رکن ممالک میں بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ’’اجرک‘‘ کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹیں لازمی قرار دی ہیں انہیں استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے اور ضبطی کے احکامات جاری کیے ہیں، بظاہر یہ فیصلہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی سیکورٹی اور نگرانی کا نظام ہے تاکہ شہر کو محفوظ، پْرامن بنایا جاسکے، جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چالان گھروں تک پہنچانے میں مدد ملے، یہ منصوبہ خصوصی طور پر کیمروں، جدید سافٹ وئر، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ڈیجیٹل مواصلاتی نظام کے ذریعے پولیس، ٹریفک کنٹرول، ہنگامی خدمات، اور دیگر سرکاری اداروں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) عمران خان کو اپنے وکیل سے صرف 95 سیکنڈز کیلئے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا انکشاف، علیمہ خان کے مطابق عمران خان کو کئی ہفتوں سے اپنی قانونی ٹیم سے مناسب ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، منگل، یکم جولائی کو، ان کے وکیل ظہیر عباس کو صرف 95 سیکنڈز کے لیے مشورے کی اجازت دی گئی، یہ آئینی عمل کا کھلا مذاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مکمل قید تنہائی میں رکھا...
پاکستان میں بہت کم ایسے اہل سیاست ہیں جو لکھنے ،پڑھنے اور علمی و فکری صلاحیتوں میں اپنا منفرد نام رکھتے ہیں ۔معروف سیاسی و سماجی دانشور، مصنف اور کالم نگارقیوم نظامی ایسے ہی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے پیپلز پارٹی میں بھی ایک فعال کردار ادا کیا اور علمی و فکری میدان میں بھی لوگوں کی راہنمائی کی ہے۔ ان کی سیاست کا دور نظریاتی یا دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے جڑی نظریاتی کشمکش کا دور تھا جہاں ان سمیت بہت سے سیاسی کارکنوں نے سیاسی اور جمہوری حقوق سمیت آئین کی بالادستی و حکمرانی کو یقینی بنانے اور ملک کی جمہوری خطوط پر عملی تشکیل میں ایک بڑا اور موثر کردار ادا کیا۔ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔میڈیا کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کے لیے تیاری کر لی ہے اور خفیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کے اعلان کو “مضحکہ خیز اور غیر ضروری” قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ “امریکا پارٹی” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا ایک مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔ اس سے صرف سیاسی الجھن میں اضافہ ہوگا۔”صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں خطرناک طغیانی اور نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اٹک کی تحصیل خضرو کے علاقے فارمولی میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کے سبب دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ کے زیریں علاقوں میں طغیانی کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی و صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے بروقت اطلاع رسانی، نکاسی اور امدادی...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر شاید اس ملک کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پاکستانی قوم یکجا ہے، اس پر کسی کو کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی...
قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب...
تصویر سوشل میڈیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی۔ اس اسکیم کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو گھر بنانے کےلیے بلاسود 15 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جا رہے ہیں۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں علی امین گنڈاپور نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے۔ انھوں نے کہا یہ اسکیم حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے۔یہ قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت 18سے 65 سال کی عمر کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ...
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں...
سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI) کے زیراہتمام ”بجٹ کے بعد بجلی کی قیمتوں پر مکالمہ: مالی ترجیحات اور ٹیرف اصلاحات کے اثرات“ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مباحثے میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز خصوصاً بجلی کے نرخوں کے موجودہ پیچیدہ نظام پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ماہرین نے پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔ سیشن کی نظامت ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ عبیدالرحمٰن ضیاء نے کی، جبکہ توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین میں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز پاکستان (IEEEP)...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث چسکا فروشی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔“قاتل پہاڑ” کے نام سے مشہور نانگا پربت کی چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کے دوران انہوں نے شدید موسم، برفانی طوفان اور انتہائی دشوار گزار راستوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔یہ مہم شیخہ اسماء کے اُس مشن کا حصہ ہے جس میں...
اسلام ٹائمز: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف 13 جون 2025ء کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان کے یک جانبہ اقدامات پر جنھوں نے تجارت کو مختل کر دیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب و تنظیم:...
شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد انتظامیہ مخدوش عمارتوں کیخلاف حرکت میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقے میں موجود دیگر مخدوش عمارتوں کو خالی کروا کر منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیموں نے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ خستہ عمارت کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر زلفقار شاہ کے مطابق جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں خالی کرانے کے بعد مرحلہ وار گرایا جا رہا ہے۔ فی الحال دو عمارتوں...
اماراتی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں گزشتہ 19سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہی ہے،فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ شریک تھیں۔غیر ملکی کمپنیوں کو وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اردو افسانہ نگاری میں نمایاں مقام رکھنے والے شجاعت علی نے اپنے پہلے انگریزی ناول “Slanted Lines” کے ذریعے ادبی دنیا میں ایک نیا اور جرات مندانہ قدم رکھ دیا ہے، شجاعت علی ایک سرکاری ادارے سے وابستہ ہیں اور اردو ادب میں حساس اور حقیقت پسند افسانوں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس بار انہوں نے اپنی تخلیقی قوت کو انگریزی زبان میں منتقل کرتے ہوئے شہری متوسط طبقے کی جذباتی و معاشرتی پیچیدگیوں کو بے باک انداز میں پیش کیا ہے۔Slanted Lines ایک شادی شدہ مرد توحید کی کہانی ہے، جو کراچی جیسے مصروف اور شور زدہ شہر میں ایک بے رنگ ازدواجی رشتے، بڑھتے مالی دباؤ، اور اندرونی جذباتی کشمکش کا شکار ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔جب صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل آپ کو مارنے کی تیاری کرچکا ہے۔جس کے جواب میں صدر مسعود پزیشکیان نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہوگیا اور پھر اُس علاقے پر بمباری کی گئی لیکن میں خوش قسمتی سے...
چین میں ایک 39 سالہ شخص ڈنگ یوان ژاؤ ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب زیرِبحث ہیں اور اس کی وجہ ان کا تعلیمی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ انتخاب ہے۔ دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈنگ یوان ژاؤ نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بطور فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کوئی برا کام نہیں ہے۔ ڈنگ یوان ژاؤ کا تعلیمی پس منظر کسی بھی اعتبار سے معمولی نہیں۔ انہوں نے سنگھوا یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بیچلرز، پیکنگ یونیورسٹی سے انرجی انجینئرنگ میں ماسٹرز، نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے حیاتیات میں پی ایچ ڈی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے حیاتیاتی تنوع (بائیو ڈائیورسٹی)...
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ جب صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل آپ کو مارنے کی تیاری کرچکا ہے۔ جس کے جواب میں صدر مسعود پزیشکیان نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہوگیا اور پھر اُس علاقے پر بمباری کی گئی لیکن میں خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ جب صحافی نے پوچھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ایک نوبیاہتا جوال سال لڑکی شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر بہیمانہ جنسی تشدد کے باعث کوما میں چلی گئی، پولیس نے لڑکی کے شہر کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا ہے کہ لڑکی کے خاندان اور پولیس ریکارڈ کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی لیاری میں 15 جون کو ہوئی تھی اور شادی کے تیسرے دن لڑکی کو مبینہ طور پر شوہر نے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور لڑکی کی حالت بگڑنےپر اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا اورع بعد ازاں اسے سول اسپتال کراچی کے ایس ایم بی بی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی جانب سے انسانی امداد چوری کیے جانے کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمیشن کی ترجمان ایوا ہرنسیرووا نے کہا کہ ہمارے پاس حماس کی جانب سے امداد چوری کیے جانے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے انسانی امداد سے متعلق غیر جانبدارانہ اور آزادانہ اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر انحصار کرتے ہیں۔ایوا ہرنسیرووا نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بے حد پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ چھپانے کی ضرورت نہیں...
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے...
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا اس اسکیم کے لیے حکومت نے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف...
کراچی کی کلِفٹن بیچ پر ایک غیر معمولی اور حیران کن قدرتی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ساحل پر لاکھوں زندہ سیپ (Oysters) اچانک اُمڈ آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحل کی ریت پر ہر طرف چمکتے ہوئے خول بکھرے ہوئے تھے، جن میں سے کئی ابھی تک زندہ تھے اور حرکت کررہے تھے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر جمع ہو گئی، جنہوں نے سیپوں کے خول جمع کیے اور اس غیر معمولی واقعے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کی روایتی خوراک گونگڑی میں خاص کیا ہے؟ ماہرینِ...
اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔ کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم...
سائبر سیکیورٹی ماہر کیٹلن سارین نے فیس بک کے صارفین کی تصاویر کے استعمال کے حوالے سے ایک سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی کیٹلن نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ فیس بک اب صارفین کی وہ تصاویر تک بھی رسائی حاصل کر رہا ہے جو انہوں نے اپ لوڈ نہیں کیں۔ اس کا مقصد تصاویر کی بنیاد پر خودکار طور پر کہانیوں کے آئیڈیاز تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک اب آپ کے فون کی کیمرا رول تک رسائی حاصل کر رہا ہے اور وہ تصاویر جو آپ نے ابھی تک اپ لوڈ نہیں کیں وہ بھی اپنے قبضے میں لے رہا ہے۔ اس کا...
کیا پیر کا دن آپ کے اندر انزائٹی کا احساس بڑھاتا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہوتا۔ درحقیقت نئے ہفتے کا آغاز متعدد افراد میں تناؤ بڑھانے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ کرتا ہے اور ایسا صرف ملازمت یا کام کرنے والوں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا، یہ تجربہ ریٹائر افراد کو بھی ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ساڑھے 3 ہزار معمر افراد کو شامل کیا گیا تھا اور نئے ہفتے کے آغاز سے شخصیت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ بیشتر افراد کو پیر (جو اکثر ممالک میں کاروباری...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ (Etisalat Group) کے سی ای او حاتم داویدار (Hatem Dowidar) کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے ایتسالات...

یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال کا...
گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یکم محرم سے 24 گھنٹے فعال محرم الحرام مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، مانیٹرنگ سیل کو صفائی، سیوریج، بجلی، سیکیورٹی اور پولیس رویے سے متعلق سیکڑوں شکایات ملیں، تمام شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی اور کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شاندار سیکیورٹی و انتظامات سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اسی جذبے اور فعالیت سے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے انتظامات یقینی بنائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر ہونے والی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو ذاتی حیثیت میں 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں ریگولر بینچ نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس فیصل نے کہایہ کیس شاید آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہیے تھا...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ان پر حملے کی سازش جنگ کے دوران کی گئی، جب وہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ان کے بقول، اسرائیلی جاسوسوں نے اس مقام کی معلومات حاصل کر کے بمباری کی کوشش کی، جو ناکام رہی۔صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ انہیں یقین ہے زندگی اور موت کا اختیار صرف خدا کے پاس ہے، اور اگر ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنا پڑے تو وہ اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان...
لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: آکسفورڈ سمیت دنیا کی کئی ممتاز جامعات سے تعلیم حاصل کرنے والے 39 سالہ چینی شہری ڈِنگ یوانژاؤ ان دنوں بیجنگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اعلیٰ تعلیم کی افادیت اور بے روزگاری کے بڑھتے رجحان پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈِنگ کا تعلق چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان سے ہے، انہوں نے 2004 میں چین کا معروف قومی داخلہ امتحان “گاؤکاؤ” تقریباً 700 نمبروں کے ساتھ پاس کیا، جس پر انہیں چین کی صفِ اول کی جامعہ، تسِنگھوا یونیورسٹی میں داخلہ ملا، جہاں سے انہوں نے کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے بیجنگ...
ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ “Dry Mode” کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔ ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا. اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق...
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم کیوجہ سے لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جاسکتے ہیں، جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کے فیصلے کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران غلط اور من مانی پر مبنی ٹھہرا رہے ہیں۔ اس معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ میٹنگ کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جو عمل کیا جا رہا ہے، اس کے لئے قومی جماعتوں (نیشنل پارٹیوں) سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا، بی ایل او کی ٹریننگ...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔ ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو 26ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے جس جرأت، استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، حوالدار لالک جان شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے دفاع کو یقینی بنایا اور آنے والی نسلوں کے لئے شجاعت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا۔ سید یوسف رضا...
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک ممکنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 250 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز اسکور کیے، جن میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل تھے، اور ان کی شاندار بیٹنگ بھارت کی جیت کا باعث بنی۔تاہم، بھارت کی دوسری اننگز میں 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد، گل پویلین سے نائکی کی ٹائٹس پہن کر میدان میں آئے، جو کہ بی سی سی آئی اور اس کے موجودہ کٹ اسپانسر ایڈیڈاس کے...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ ہے، سانحہ لیاری پر ایس بی سی اے کے سربراہ کو معطل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاءالنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے سے 27 معصوم جانوں کا نقصان ہوا، ہم سب غمزدہ ہیں، وزیر اعلی ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ نے بہت سخت نوٹس لیا اور ہدایت دی ہے کہ جن کی کوتاہی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
حوالدار لالک جان شہید—فائل فوٹو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کے دن 1999ء میں حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کیں، حوالدار لالک جان نے اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا، 7 جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان...
اسکرین گریب حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا آج 26 واں یومِ شہادتآئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔اس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...
منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...