2025-07-08@14:13:30 GMT
تلاش کی گنتی: 22277

«کام نہیں کر»:

(نئی خبر)
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔  ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ  سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن...
    سوشل میڈیا پر گروک جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کی سیاسی رائے زنی پر ایک سنجیدہ بحث چھڑ چکی ہے، بہت سے صارفین ان ماڈلز کی جانب سے دی گئی معلومات یا جوابات کو حتمی اور مستند تصور کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب گروک سے پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا ’صادق اور امین‘ لیڈر کون ہے؟ تو وہ بعض اوقات عمران خان اور بعض مواقع پر نواز شریف کا نام لیتا ہے، ایسے میں سیاسی جماعت کے حامی اپنے حق میں آئے جواب کو سچائی کی سند سمجھ کر پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ بات تو اب گروک نے بھی...
    لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی تعداد کو...
    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔ ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن میں...
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی" کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں  جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔ گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ" میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں...
    اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ "Dry Mode" کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔ ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا. اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس سے درجہ حرارت...
    ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔  انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
    لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے درآمد کردہ مخصوص مشروبات کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 5 جولائی سے یورپی یونین میں تیار کیے جانے والے درآمد شدہ مخصوص مشروبات پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کیے گئے۔ چینی تحقیقاتی اتھارٹی نے یورپی یونین کے 34 اداروں کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پہلے رضاکارانہ طور پر “پرائس انڈرٹیکنگ” کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اوران پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائےگی۔چونکہ ان 34 کمپنیوں کی جانب سے چین کو برآمد کیے جانے والے مخصوص مشروبات یورپی یونین کی برآمدات کی بڑی اکثریت ہے ،لہذا چین کے فیصلے سے...
    بیجنگ :”نکی ایشیا” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا: “مسٹر جاپان نے ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے سے انکار کر دیا، اور یہ صحیح ہے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جاپان تجارتی مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن” ایشبا حکومت” کا رویہ توقعات سے زیادہ سخت ہے، اور یہ ایک صحیح اقدام ہے۔ یہ انہوں نے” ایبے حکومت” کے تجربے سے سیکھا ہے، جو ٹرمپ کے سامنے زیادہ جھک گئی تھی، لیکن انہیں کسی فائدے کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے کا مذاق اس وقت شروع ہوا جب پچھلے مہینے 25 تاریخ کو ہیگ میں نیٹو سمٹ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی...
    سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
    ---فائل فوٹوز صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر)  کے 26ویں یومِ شہادت پر اِنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صدرِمملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید کی قربانی نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے، ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی  جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا   گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،  پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،  چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں کی اضافی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے اقدامات کے بعد سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین بیرون ملک ہیں اور ماضی میں ان کے بیانات بھی سامنے آئے کہ  "چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے" لیکن اب سابق آرمی چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ"15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں" جس سے شبہ ہوتا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان کا ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ نادیہ نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف میں تبدیلی یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی ہے۔ زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں...
    بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس دینے والے انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ پر آئی پی ایل کے دروازے بند کردیے گئے۔ جیمی اسمتھ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 184 اور دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف تیسرے دن انگلش ٹیم جب 84 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی تو جیمی اسمتھ کی ناقابل شکست 184 رنز کی شاندار اننگز ٹیم کو بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ 2026 کے آئی پی ایل منی آکشن میں جیمی اسمتھ ایک بڑے معاہدے کے مضبوط امیدوار ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف جارح مزاج بیٹر ہیں بلکہ...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
    لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔ وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت کیا کل وقتی ملازمین قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی وضاحت جاری کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں مقیم ایک غیرملکی ملازمت پیشہ شخص نے دریافت کیا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہوں، کل وقتی ملازمت کے دوران کاروبار شروع کرنے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیا یہ قانونی مسئلہ ہوگا اگر میرا شروع کیا ہوا کاروبار اور میری موجودہ ملازمت ایک جیسی ہو؟ میں اپنی فرم میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں اور میں جس کمپنی کو شروع کرنے کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہر قائد میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد ڈائریکٹر لیول کے افسران کو معطل کیا اور فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    ---فائل فوٹوز ملتان کے علاقے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مقامی رہائشیوں کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے داد رسی کے بغیر ان کے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی شگفتہ بی بی اور ان کا خاندان اس وقت شدید خوف اور بےیقینی کا شکار ہے، ان کا کہنا ہے کہ اینٹوں اور گارے سے بنے یہ ہمارے گھر نہیں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے ان کی 8 کنال زمین کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے انہیں جبری طور پر بے دخل کرنا چاہتا ہے۔  دوسری جانب فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی تاج بی بی کی زمین موضع اراضی غلام یاسین میں آتی ہے جس پر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
    لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔  وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے والی ٹیم کا بھی...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں جو کچھ کیا جا رہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔  جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں۔...
    برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری  کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا سکتا ہوں یا نہیں، میری رولنگ کے خلاف بہت کچھ کہا گیا ، بہت کچھ لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں، شور شرابہ اور وزیر خزانہ پر حملہ تک کیا جاتا ہے، ایوان میں احتجاج کے کچھ حدود و قیود ہونی چاہیے یا نہیں، اس بات...
    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں، اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، ذرائع کے مطابق اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے...
    ---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔امیر مقام نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، خیبر پختونخوا میں حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت ہٹانے سے متعلق فی الحال ن لیگ نے کسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کریں گے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابرآلود، موسم مرطوب ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں، شارع فیصل، صدر، مزارقائد، لیاری ، کلفٹن اوراطراف میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ صبح یا رات میں بوندا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کے برعکس شہر کے کئی علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے۔درخواست گزار کے...
    بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع واشک میں سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی نقصان ہوا۔ مجموعی طور پر 22 مکانات کو بارشوں اور سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے۔ فلیش فلڈنگ کے باعث زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے، خاص طور پر واشک اور سوراب جیسے علاقوں میں۔ لورالائی اور سوراب میں طوفانی...
    دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔ امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے آج نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مون سون سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہواؤں سے معطر ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق شہر قائد کے اہم مقامات شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری اور کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے پھوار پڑ رہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ تیز کرے گا۔ فی الحال شہر میں ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان نے کارگل کے محاذ پر جُرأت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی،ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔(جاری ہے) پیرکو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کے 26ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا، انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں مریخ پر زندگی کے امکان پر ہونے والی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ ناسا کے حالیہ تحقیقی نتائج نے سرخ سیارے کے بارے میں کئی دیرینہ سوالات کے جواب دیے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدان ڈاکٹر ایڈون کائٹ کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق نے مریخ کے ماضی اور موجودہ حالات کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ نے اپنے ارتقائی سفر میں مختصر مدتی نمی کے دورانیے ضرور دیکھے ہیں، لیکن یہ سیارہ بنیادی طور پر ایک خشک اور زندگی کےلیے بنجر دنیا رہا ہے۔ ڈاکٹر کائٹ کے مطابق ’’مریخ پر پانی کے وجود کے ثبوت تو موجود ہیں، لیکن یہ کبھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 آمریت کے دور کی نشانیاں ہیں جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھ پر بڑا الزام یہ تھا کہ میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں، میں نے ہمیشہ ایک اچھے کسٹوڈین کا کردار ادا کیا، کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
    ویب ڈیسک :حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا  آج 26 واں یوم شہادت  منایا جارہا ہے۔  اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے  حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔   حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور  مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے  حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر  سلامی دی۔ افسوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں خسرے کے خاتمے کا اعلان ہوئے پچیس برس بیت چکے ہیں، مگر اب یہ بیماری دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور صورتحال حکام کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گئی ہے۔2025 کے پہلے چھ ماہ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد پچھلے پچیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے دوران کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس بار خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہے، جہاں رواں برس جنوری سے اب تک 750 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ صرف گینز کاؤنٹی میں 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہاں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے کہا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کے معزز ارکان نے خوداسمبلی قوانین بنائے ہیں،میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کاتحفظ کررہا ہوں،میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں،اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ کیا آئین میں نے لکھا ہے میں تو خود62اور63کا مخالف ہوں،میں تو کہتا ہوں اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دو یہ آمریت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کے اعلان کو "مضحکہ خیز اور غیر ضروری" قرار دے دیا۔ گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ "امریکا پارٹی" کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔ ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا ایک مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔ اس سے صرف سیاسی الجھن میں اضافہ ہوگا۔" صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک کو یہ سب کرنا...
    چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔ جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی...
    یہ زمانہ روشنیوں کا ہے۔ اسکرینز کی جگمگاہٹ، نوٹیفکیشن کی چمک، اور ہر وقت کسی نہ کسی سے ’کنیکٹڈ‘ ہونے کا فریب دیتی دنیا۔ ہم رابطوں کی ایسی طلسماتی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں فاصلے مٹ چکے ہیں، آوازیں لمحوں میں سرحدیں پار کرلیتی ہیں، اور وڈیو کالز پر آنکھوں کے اشارے دھڑکنوں سے جُڑ جاتے ہیں۔ پھر بھی ۔ ۔ ۔ یہ کیسا دور ہے کہ جتنا قریب آتے جا رہے ہیں، اتنا ہی تنہا ہوتے جا رہے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے شور میں ہم ہر لمحے کسی نہ کسی سے جُڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ڈیجیٹل چمک نے انسانوں کے بیچ ایک ایسی تاریکی بھر دی ہے جو ماضی میں تنہا پہاڑوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) ترقی پذیر ممالک کے وسیع تر ہوتے گروپ برکس کے رہنماؤں نے اتوار کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملاقات کی، جس میں کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے بلاک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا، "ہم کثیرالجہتی کے بے مثال خاتمے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا، "اگر بین الاقوامی طرز حکمرانی 21ویں صدی کی نئی کثیر قطبی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی ہے، تو پھر یہ برکس پر منحصر ہے کہ وہ اس کی تجدید میں مدد کرے۔" انہوں نے نیٹو فوجی اتحاد پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
    عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...
    ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی  اور ٹیلی کام شعبوں  نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا  ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی  کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا  ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی  ہے ایس آئی...
    سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھرا ایک رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گبین جبہ سے مٹہ واپس جاتے ہوئے رکشے کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق سیاح کی میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا  آج 26 واں یوم شہادت  منایا جارہا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے  حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور  مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے  حوالدار لالک جان شہید کے مزار...
    کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افرادکی نشاندہی کیلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کیے گئے، ان آلات میں زندگی کی علامت ظاہر کرنے والا ڈیٹیکٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سندھ حکومت کے ریسکیو 1122 کے ڈپٹی کمانڈر حماد قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلے یا کسی وجہ سے کوئی عمارت گرجائے تو اس کے ملبہ تلے کسی شخص کو زندہ نکالنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اس دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن احتیاط سے کیا جاتا ہے، ریسیکو 1122 کا شعبہ اربن رییسکو یونٹ ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلیے کام کرتا ہے، یہ ٹیم خصوصی تربیت یافتہ ہوتی...
    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیل نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف اپنے پہلے حملے کیے ہیں، جن میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیل کی فوج (IDF) کے مطابق یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حوثی شدت پسندوں نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی طرف کم از کم تین بیلسٹک میزائل داغے، جن میں...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں کی طرف سے مسلسل میزائل اور راکٹ حملوں کا سامنا ہے، جو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اسرائیل کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یمن سے اسرائیل پر مسلسل حملے ہو رہے تھے، یمن میں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو نشانہ بنایا، راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی فوج کے مطابق یہ حملے اُس وقت کئے گئے جب حوثی شدت پسندوں نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی طرف کم...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...
    کابینہ کمیٹی نے لاہور میں اسلامپورہ، شادمان اور کینٹ کے جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام اضلاع، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے انتظامات و صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزراء بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی محکمہ داخلہ پہنچے۔ کابینہ کمیٹی نے...
    ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل غازی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد اہم سڑکیں بند  ہونے کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ غازی سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بیٹ گلی روڈ، دیوی روڈ، پلیاں روڈ، کنیرڑی روڈ اور مکر روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود راستے تاحال نہیں کھولے جا سکے جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے سڑکوں کی بندش کے سبب نہ صرف روزمرہ کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے بلکہ ضروری اشیائے خورونوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطر میں ہونے والی سفارتی کوششیں ابتدائی مرحلے میں تعطل کا شکار ہو گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے اس سفارتی عمل کو امن کی جانب ایک پیش رفت سمجھا جا رہا تھا، لیکن ابتدائی دور کی ناکامی نے امریکا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔فلسطینی سفارتی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مطابق اسرائیلی وفد اگرچہ بات چیت میں شریک ہوا، تاہم اس وفد کو کسی بھی قسم کے معاہدے پر دستخط یا فیصلہ کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت اور وزیراعظم نے کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم آج کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی جرأت اور عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلح افواجِ پاکستان نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانی کو قوم کا قابلِ فخر اثاثہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ دے کر بہادری، شجاعت اور فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کی جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں بمباری سے 39 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کئی گھر ملبے کا ڈھیربن گئے، بمباری سے امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے باہر حملوں میں 743 فلسطینی شہید ہو ئے، فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار418 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کے مختلف مقامات پربھی بمباری کی، اسرائیلی فوج نے یمن کے بندرگاہی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی وارننگ بھی دے دی۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں کسی ملک کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کی شام امریکا میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114809574296066307 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل غیر متوقع دھچکا لگا ہے، ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف فٹنس مسائل کا شکار ہو کر میدان سے باہر ہو گئے۔امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود، اچانک ہیم اسٹرنگ کی انجری نے ان کے لیے نہ صرف جاری ٹورنامنٹ بلکہ مستقبل قریب کے بین الاقوامی میچز کی شرکت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔حارث رؤف، جو سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے، حالیہ میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا, انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کا ناسا کے سابق نامزد سربراہ سے تعلق بھی مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا تھا کیونکہ مسک کا خلا سے متعلق کاروبار ناسا سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک دن پہلے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ’امریکا پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا، نیو جرسی کے مورِسٹاؤن ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری جماعت بنانا بالکل بے معنی ہے۔ ’امریکا ہمیشہ دو جماعتوں کے...
    یمن(نیوز ڈیسک)برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ جہاز پر موجود مسلح سیکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی فرم ’ امبری ’...
    دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت و اقامہ نے نمایاں طلباء کیلئے پانچ سال کا گولڈن اقامہ حاصل کرنے کیلئے دو بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ان شرائط میں سب سے اولین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والا سفارشی خط ہے جس میں طالب علم کا مکمل ریکارڈ، ماضی کی تعلیمی قابلیت کا وضاحت سے ذکر کیا گیا ہو۔ گولڈن اقامے کے خواہشمند طلبا کے لیے لازمی ہے کہ ثانوی بورڈ امتحانات میں ان کے مجموعی نمبر 95 فیصد سے کم نہ ہوں۔ یہ اقدام ان طلبہ کی محنت کو سراہنے اور حکومتِ امارات کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ذہین...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آزاد کشمیر گھر کے بنے روایتی کشمیری کھانے مظفرآباد
    حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں آن لائن خرید و فروخت سے وابستہ کاروباروں پر مختلف ٹیکسز عائد کیے ہیں جن کے باعث چھوٹے تاجروں اور گھریلوں سطح پر کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے بجٹ کے تحت نقد ادائیگی پر خریدی گئی اشیاء پر اب 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جسے کورئیر کمپنیاں وصول کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کی اشیاء پر کیٹیگری کے لحاظ سے بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جیسے الیکٹرانکس پر 0.25 فیصد، کپڑوں پر 2 فیصد، اور دیگر اشیاء پر 1 فیصد۔ یہ بھی پڑھیے: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔
    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم کو لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، ہمیشہ یاد رکھیں گے۔  لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔
    اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
    لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرأت، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لالک جان شہید نے آج ہی کے دن 1999 میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود میدان جنگ  سے نکلنے سے انکار کیا اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے...