2025-11-04@19:30:12 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«گرفتار ہوا»:

(نئی خبر)
    برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بارے میں شک و شبہہ کا اظہار کر دیا۔ بھارتی وزیر نے سیف علی خان کے بارے میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاقو مارا گیا تھا یا وہ ایکٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بنگلہ دیشی سڑکوں پر ملتے تھے، اب وہ گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید بنگلہ دیشی حملہ آور نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہو، یہ اچھی بات ہے کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔  بھارتی وزیر نے اپوزیشن رہنماؤں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ صرف مسلم اداکاروں کے حملوں...
    ویب ڈیسک —  منگل کے روز جنوبی کیلی فورنیا میں تیز اور خطرناک ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئیں جس سے وہاں مختلف علاقوں میں پہلے سے بھڑکتی ہوئی آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی نئے علاقوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں بارش ہونے کا 60 سے 80 فی صد تک امکان ہے ۔ اگرچہ بارش کی پیش گوئی ایک انچ کے لگ بھگ ہے لیکن یہ مقدار پانی کے بہاؤ کے لیے کافی ہے۔ حکام کے مطابق آگ سے جلنے والی آبادیوں کی زہریلی راکھ کو بارش کے پانی کے بہاؤ میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا...
    لاہور: چین کی کمپنی، اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز’’ ینشنگ ‘‘(yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ یہ طیارہ 3045 میل فی گھنٹہ کی رفتار (ماخ 4) رکھتا ہے۔ گویا یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ صرف 13 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا دے گا۔ وقت کی زبردست بچت کراتے ینشنگ سپرسونک جہاز کی سروس اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔ یہ ریم جیٹ(Ramjet)  انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
    بھارتی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو زخمی کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے حوالے سے تفصیلات شیئر کردیں، پولیس کے مطابق ملزم بنگلہ دیش کا شہری ہے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا اور اپنا نام تبدیل کر کے بیجئے داس رکھ لیا۔ پولیس کے مطابق ان کو اس  کیس میں اہم سراغ فون سے کی جانے والی ادائیگی سے ملا جس نے ملزم کا تعاقب کرنے میں مدد دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ایک ہوٹل پر ناشتہ کیا، اس نے پراٹھا اور پانی کی بوتل خریدی جس کا بل کیش کی بجائے موبائل سے ادا کیا جس سے پولیس کو اس کے موبائل نمبر تک رسائی حاصل ہوئی۔ یہ...
      کراچی :کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا سلسلہ برقرار ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دوسری جانب، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے اور شہر دنیا...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے موبائل سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا ہے۔ لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک...