جنوبی کیلی فورنیا میں تیز ہواؤں سے آگ کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک —
منگل کے روز جنوبی کیلی فورنیا میں تیز اور خطرناک ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئیں جس سے وہاں مختلف علاقوں میں پہلے سے بھڑکتی ہوئی آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی نئے علاقوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں بارش ہونے کا 60 سے 80 فی صد تک امکان ہے ۔ اگرچہ بارش کی پیش گوئی ایک انچ کے لگ بھگ ہے لیکن یہ مقدار پانی کے بہاؤ کے لیے کافی ہے۔
حکام کے مطابق آگ سے جلنے والی آبادیوں کی زہریلی راکھ کو بارش کے پانی کے بہاؤ میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے پہلے ہی آبادیوں کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ جب کہ بارش کے پانی میں راکھ شامل ہو کر نئے مسائل پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ راکھ میں زہریلے اجزا موجود ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔
سین ڈیاگو کے علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لیے ہوائی مدد لی جا رہی ہے۔ 21 جنوری 2025
موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ساحلی علاقے میں ہواؤں کی رفتار 113 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پہاڑوں اور ان کی وادیوں میں اس کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوائیں منگل کی سہ پہر اپنی رفتار برقرار رکھیں گی۔
موسمیات کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ فضا میں نمی کی کمی اور ہواؤں کی تیز رفتار کے باعث لاس اینجلس، وینچور اور سین ڈیاگو کے علاقوں میں آگ کی صورت حال تشویش ناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔ تیز ہوائیں جمعرات تک جاری رہ سکتی ہیں۔
کیلی فورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے ترجمان ڈیوڈ ایکونیا نے بتایا کہ جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے ہوائی جہازوں سے مدد فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
الٹیڈینا کے علاقے میں آگ نے تمام گھر جلا کر راکھ کر دیے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک گھر مکمل طور پر محفوظ رہا۔ 21 جنوری 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائیں چنگاریوں کو اڑا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہیں جو آگ کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن جاتی ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ سین ڈیاگو کاؤنٹی کے بونسال علاقے میں آگ نے 85 ایکٹر کے لگ بھگ رقبے کو نقصان پہنچایا، تاہم فائر فائٹرز نے آگ کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے اور علاقے سے انخلا کی ہدایات اب واپس لے لی گئیں ہیں۔
لاس اینجلس کی آگ کا آغاز 7 جنوری کو ہوا تھا جو کئی آبادیوں کو خاکستر کرتی ہوئی مسلسل پھیل رہی ہے۔ آگ سے اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 14000 سے زیادہ مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی پہلی صدارتی تقریر میں کیلی فورنیا میں آگ بجھانے کی کوششوں پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمعے کو کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے۔
(اس رپورٹ کے لیے معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علاقے میں کے لیے
پڑھیں:
اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سڑک پر گاڑیوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے اسپیڈو میٹر لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیاں تو نظر نہیں آ رہیں تاہم چند افراد دوڑنے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی بھاگنے کی رفتار چیک کر رہے ہیں کہ کون زیادہ تیز دوڑتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کے کام چیک کریں، پھر کہتے ہیں تبدیلی کیوں نہیں آتی۔
کم چیک کرو پاکستانیاں دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیر کہندے نیں تبدیلی کیوں نئیں آئی
???????????????????????????????????? pic.twitter.com/doNLMLQywU
— ???????????????????????? ???????????????????????? (@Shahidd_Bashir) April 22, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کام تو غیر ملکی بھی کرتے ہیں اور میں نے انہیں یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ کام تو گورے بھی کرتے ہیں ، میں نے خود دیکھا ہے۔
— Its Green (@itsgreeninside) April 23, 2025
ذیشان اقبال خان لکھتے ہیں کہ اب اس تھکی ہوئی زندگی میں انسان خود کو خوش بھی نہ کرے۔
اب اسی تھکی ہوئی زندگی میں انسان خود کو خوش بھی نہ کرے????
— Zeeshan Iqbal Khan (@Zeekhan00) April 23, 2025
الطاف احمد نے ویڈیو دیکھ کر دیگر صارفین سے سوال کیا کہ کس کس نے اس طریقے سے اپنی اسپیڈ چیک کی ہے۔
کس کس نے اپنی سپیڈ چیک کی ہے https://t.co/IcF85XQG5l
— ALTAF Ahmed (@672Altaf) April 22, 2025
مرتضیٰ نامی صارف نے لکھا کہ وہ بھی اپنی اسپیڈ ایسے ہی چیک کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہم زندہ قوم ہیں‘۔
I want to do this too https://t.co/vBb7nquLY2
— Murtza (@murtzafraz) April 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیڈو میٹر پاکستان وائرل ویڈیو