مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے موبائل سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا ہے۔
لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی۔
ایف آئی اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اس حوالے سے 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج
انہوں نے کہا کہ ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے۔
ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیگر ممالک سے سرورز کی تفصیلات کے لیے لیٹر لکھے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوا ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، ان ملزمان کا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ان کے پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پولیٹیکل موٹیویٹد ہیں۔
ایف آئی اے کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے تین ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہورسرفرازچوہدری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر لوگ مہم چلاتے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور دیگر اضلاع سے بھی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے والے 5 افراد ایف آئی اے کی گرفت میں
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی جانب سے بھجوایا گیا مواد ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوا، عمران ریاض بھی ملزمان کو استعمال کرتے ہوئے مواد بھجواتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورے پاکستان کا ٹاسک دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں۔
سرفرازچوہدری نے بتایا کہ ملزمان کا مزید ڈیٹا مل رہا ہے، پاکستان سے باہر سے بھی ملزمان کو لایا جائے گا، ملزمان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کے اشتہاری ہونے کے بعد انٹرپول کو لکھیں گے، ملک دشمن سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگ باہر بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سابئر کرائم سرکل نے بتایا کہ ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عادل راجا کے خلاف بھی انٹرپول کو لکھ رکھا ہے، مہم چلانے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے، یوٹیوبرز کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائیں گی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے ڈیپ فیک بنایا وہ جرم ہے، شیئر کرنے والے بھی ملزم ہیں اوراسی طرح لائیک اور ری شیئر کرنے والے بھی سائبر کرائم کے ملزمان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی ہے، انٹرنیشنل فیک نمبرز بھی فروخت ہو رہے ہیں، 2021 کا ایک مدعی تھا اس کو 2024 میں رقم واپس کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ تصاویر شیئر کرنے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عمران ریاض ایف آئی اے ملزمان کے ملزمان کو شہباز گل کے خلاف
پڑھیں:
گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
پنجاب میں گوگل کروم بک (لیپ ٹاپ) کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کے لیے حکومتِ پنجاب کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
وفد کی قیادت اور ملاقات کی تفصیلاتوفد کی قیادت گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی، جبکہ ٹیک ویلی کے سی آئی او عمر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے متعلق مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔
کروم بک میں جدید سافٹ ویئرز شامل ہوں گےوفد نے بتایا کہ پنجاب میں تیار ہونے والی گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم تعلیمی سافٹ ویئرز انسٹال کیے جائیں گے:
اے آئی جیمِنی (AI Gemini) اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کِٹ طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کے آلات سے روشناس کرانے کے لیے۔
ریڈ آلانگ (Read Along) انگریزی سیکھنے کے لیے انٹرایکٹو سافٹ ویئر۔
کینوا (Canva) تخلیقی اور ڈیزائن پر مبنی سافٹ ویئر جو طلبہ کے عملی پروجیکٹس میں مددگار ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژنوزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے انضمام سے نئے تعلیمی افق کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا مرکز (AI Hub) بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام میں تمام انتظامی و تکنیکی تعاون فراہم کرے گی تاکہ تعلیمی ٹیکنالوجی کی مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔
گوگل فار ایجوکیشن کی تعریفوفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ویژنری قیادت کو سراہا اور خاص طور پر بچیوں کی جدید آئی ٹی تعلیم کے لیے ان کے ویژن کو ’انتہائی متاثرکن‘ قرار دیا۔
گوگل فار ایجوکیشن کے نمائندوں نے بتایا کہ اب تک پنجاب کے 2 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے، جبکہ مزید اساتذہ کو بھی آئی ٹی اور ڈیجیٹل لرننگ کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوگل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف