2025-11-05@06:00:41 GMT
تلاش کی گنتی: 222
«سفرکی اجازت ہونی چاہیے»:
(نئی خبر)
یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دینا چاہیے،...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کرانے آیا ہوں، 26 نومبر کے متعدد کیسز ہمارے خلاف کئے ہیں، ایک ہی دن میں اتنے شہریوں میں کیسے جاسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کو ہم نے خطوط لکھے لیکن اس طرف سے اپنی تک کوئی جواب نہیں آیا، چیف الیکشن کمشنر کے...
ویب ڈیسک : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔ گورنر پنجاب سے مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک گورنر سلیم حیدر نے کہا کہ صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ، وہ مفاہمت...
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قائم بحریہ ٹاؤنز اور ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، ریاست نے 25 سال بعد ملک ریاض پر ہاتھ ڈال دیا ہے، اب ان کا بچنا مشکل ہے، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ حالات بدلنے پر ریلیف ملے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، ان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب ملک ریاض پر کوئی ہاتھ نہیں...
معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان کی اقتصادی بحالی کا انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے، مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور نجی شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے مربوط پالیسیاں اپنانے پر ہے.(جاری ہے) سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاویدنے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فوری اقتصادی اثرات کے حامل شعبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور ایس ایم ای سیکٹرز پر توجہ دی جانی چاہیے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے اگرچہ دوست ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے انہوں نے کہاکہ...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ پر خرچ کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے،...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ7 دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لا اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے ۔انہوں ں ے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن الئن)سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیے جانے کا الیکشن کمیشن فیصلہ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کے باوجود الیکشن کمیشن ایسا رویہ اپناتا ہے جو اس کے آئینی فرائض سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ اسے دوسرے آئینی اداروں اور ووٹ کے بنیادی حق کو نظرانداز کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات جمہوریت کی زندگی ہیں اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کی دیانتداری کا ضامن ہے، الیکشن کمیشن کے آزاد انتخابی عمل کے بغیر جمہوریت کی بنیاد کمزور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور اِس فرض کو ادا کرنے والے حاجیوں کو اُن کے اپنے شہر میں تمام سہولیات دینا ہر حکومت کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے اپریل 2024ءسے حاجیوں کو حیدرآباد میں مستقل حج دفتر کے قیام اور ویکسی نیشن کی سہولت دینے کے لیے نہ صرف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذہبی ہم آہنگی، چودھری سالک حسین کو بلکہ حیدرآباد کے تمام ممبر نیشنل اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی کو بھی خطوط لکھے ہیں اور ان سہولیات کو حیدرآباد میں مہیاءکرنے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے ثابت ہوا یہ کام ناممکن نہیں تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ہمسایہ ملکوں کے برابر لائی جائے، عوام اور کاروبار دشمن معاہدے کیوں کیے گئے؟ اس سوال کا جواب آنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدے منظور کر لئے ہیں۔ ایک کمپنی سے معاہدہ منسوخ بھی کر دیا۔ پوری قوم کو یہ کہانی سنائی جاتی رہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کو نہیں چھیڑا جا سکتا وگرنہ ریاست پاکستان کو عالمی عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑسکتی ہیں۔ کابینہ کی طرف سے...
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی پوری توجہ ملک میں آگ لگانے پر ہے، ہم کراسنگ پوائنٹ پر ہیں یا تو ملک کو آگے لے جائیں یا پھر پستی میں دھکیل دیں،آ خری موقع ہے طلبہ اور نوجوان سیاست میں بھی میرٹ کو مدنظر رکھ کر آئندہ حکمرانوں کو انتخاب کریں۔ سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم پنجاب بہت محنت سے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بیٹوں کے مطابق اسپیس دیں اور میں اسکالر شپس...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جب انصاف طاقتوروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتا ہے تو حکومتیں گرانے والی تحریکیں جنم لیتی ہیں، موجودہ حکمران کیسز کے ذریعے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرقانون نے کہا 190ملین پاونڈ کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، توشہ خان ون کیس کو بھی حکومت کہتی تھی یہ اوطن اینڈ شت کیس ہے، اس اوپن اینڈ شٹ کیس میں ایک ٹائرز کے سیلز مین کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیل مین نے کہہ دیا میری نظر میں یہ اربوں روپے کا کیس ہے، ہائیکورٹ میں یہ کیس پہلے...
سٹی42:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیاٹاک, کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے، چار ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلہ اعلان کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے،گزشتہ روز بتایاگیاتھا کہ فیصلہ سنایاجائےگا،عدالت نے فیصلہ دیناہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے۔فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے،مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہے،مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں، درخواستیں التواء پر ہیں۔چار ماہ کے اندر مینڈیٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام...
شاہد خاقان عباسی : فوٹو فائل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت دوسروں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ نواز شریف 8 فروری کو کہہ دیتے الیکشن ہار گئے ہیں تو حالات اور ہوتے، سیاسی قائدین کو ملک کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم کا حصہ بننے سے بچنا چاہیے۔ آئین کسی کو پسند نہیں تو اتفاق رائے سے تبدیل کر لیا جائے، جس ملک میں الیکشن چوری ہوں وہاں جمہوریت نہیں آئے گی، ہم میں سے ہر کوئی خرابی کا ذمہ دار ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب...
لیگی رہنما سعدیہ عباسی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔لیگی رہنما افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ فلسطین مسئلے پر سینیٹ اجلاس بلایا جانا چاہیے، ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں...
وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا کہ 21 جنوری کو (ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد) غزہ میں فوجی دباؤ مضبوط ہو گا۔ امداد کے داخلے یا کسی کے غزہ سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا بلکہ علاقوں پر ہمارا قبضہ ہو گا۔ ہمیں شہری ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ نام نہاد قابض اسرائیلی ریاست کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دھمکی دی کہ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسرائیل غزہ پر مکمل قبضے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سموٹریچ نے کہا کہ 21 جنوری کو (ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد) غزہ میں فوجی دباؤ مضبوط ہو گا۔...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے. اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی پیشرفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے. ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے جو مستحکم ہو۔سلامی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم بھی...
