بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت دوسروں کی ناکامی کی وجہ سے ہے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت دوسروں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ نواز شریف 8 فروری کو کہہ دیتے الیکشن ہار گئے ہیں تو حالات اور ہوتے، سیاسی قائدین کو ملک کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
لاہور میں تھنک فیسٹ کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم کا حصہ بننے سے بچنا چاہیے۔ آئین کسی کو پسند نہیں تو اتفاق رائے سے تبدیل کر لیا جائے، جس ملک میں الیکشن چوری ہوں وہاں جمہوریت نہیں آئے گی، ہم میں سے ہر کوئی خرابی کا ذمہ دار ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، قانون نہیں توڑنا چاہیے، الیکشن چوری ہوں تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا، میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہوں، ترامیم سے آئین غیر متوازن ہوگیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری جماعت کا پیغام ووٹ کو عزت دو جبکہ نئی سوچ اقتدار کو عزت دو ہے۔ ایسے میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں مداخلت نہیں تھی، میں ہارا نہیں تھا، مجھے ہروایا گیا تھا، میرے کاغذات مسترد ہوگئے چار ہفتے لاہور ہائی کورٹ میں بیٹھا رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے ایک جماعت کو بےمثال طریقے سے ووٹ دیے، سیاسی جماعتوں میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، آگے کا راستہ مل بیٹھنے میں ہے، سب مل کر بیٹھیں، کوئی جماعت اصلاحات کی بات نہیں کرتی۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ جو ملک کمزور ہو اس کی خارجہ پالیسی نہیں ہوتی، ہمیں چاہیے اپنے ہمسایوں سے تعلقات درست کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu