2025-11-04@13:01:10 GMT
تلاش کی گنتی: 216

«میں ٹورسٹ ویزے پر»:

(نئی خبر)
    کراچی: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 12 سال بعد رنجی ٹرافی میچ کھیلنے کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی نے دہلی کو رنجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں ریلویز کے خلاف اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، 36 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر نے اس سے قبل دہلی کے لیے 2012 میں آخری رنجی ٹرافی میچ کھیلا تھا۔ ریلویز سے گروپ ڈی میچ 30 جنوری سے 2 فروری تک دہلی میں ہی شیڈول ہے، سردست کوہلی نے ممبئی میں تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کوہلی کی کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس میں وہ سابق بھارتی بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کے ساتھ مشقیں کر رہے...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں، یوٹیلیٹی سٹور کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لئے کمیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے...
    ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی قانونی ٹیم 14رکنی وکلا پر مشتمل ہے،قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل سمیت دیگر شامل ہیں۔ مزید :
    ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے دوران میدان میں سانپ آ گیا۔ ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی بیٹر جمائیمہ اسپینسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹا دیا۔ اس دوران گراؤنڈ اسٹاف بھی موقع پر پہنچا اور سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی...
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
    فائل فوٹو۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں 2 افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی عدالت کی کیس سے متعلق حقائق پر معاونت کرے گی۔
    کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی سیکورٹی حکام نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹس کی مانٹیرنگ شروع کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹس کو سیکورٹی خدشات کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی ٹیم کر رہی ہے۔ ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہے کہ ان پوسٹس کی پہنچ کہاں تک اور کون اس میں شامل ہورہا ہے۔
    آئی سی سی  انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کیلئے  پاکستان ٹیم آج رات ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کل ملائشیا پہنچے گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔  قومی  سکواڈ میں کومل خان،  ضوفشاں ایاز،  علیسہ مختیار ،  اریشہ انصاری ، فاطمہ خان،  ہانیہ احمر ،  ماہم انیس،  ماہ نور زیب ،  میمونہ خالد ،  مناہل، قرۃ العین ،  راویل فرحان، شہر بانو ،  طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں  ،جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ...
    کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، یو اے، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...