ٹرانسپورٹرز کی 72 گھنٹوں میں تحفظات دور نہ ہونے پر ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی صدر ثناءاللہ بنگلزئی بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس میں آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد پناہ، آل واٹر ٹینکرز اونر ایسوسی کے صدر چوھدری صغیر، آل پاکستان اعوان گڈز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان، آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد نقوی، کراچی گڈز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہباز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ پھیلنے لگا، 8 افراد ہلاک ہوگئے، عالمی ادارہ صحت
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کے صدر ا ل پاکستان کے چیئرمین
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔