وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت اجلاس ،شزا فاطمہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے اہم تجاویز پیش کیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
(جاری ہے)
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے تمام فیصلے شفافیت کے ساتھ کیے جائیں گے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی،وٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسٹورز کارپوریشن کے یوٹیلیٹی اسٹورز اجلاس میں کے حوالے کے لیے
پڑھیں:
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔