انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے دوران میدان میں سانپ آ گیا۔
ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا۔
اس غیر متوقع واقعے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی بیٹر جمائیمہ اسپینسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹا دیا۔
اس دوران گراؤنڈ اسٹاف بھی موقع پر پہنچا اور سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا۔
اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔
وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔
سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔
جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سدرہ امین 75 میچز میں 2099 رنز بناکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ندا ڈار نے 112 میچز میں 1690 رنز بنا رکھے ہیں۔