2025-11-04@08:59:17 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 219				 
                «پانی کو محفوظ»:
(نئی خبر)
	کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
	عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025  سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔پیر کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خط کو پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے اور عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم لکھا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جبکہ...
	کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری)تین کروڑ کی آبادی پر مشتمل،ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی کے لیے 20سال قبل سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کے دور میں بنایاگیا کے فورپانی کا منصوبہ حکومتی نااہلی اور کرپشن کے باعث آج تک مکمل نہ ہوسکا۔اس منصوبے پر سندھ حکومتکے ساتھ وفاقی حکومت نے بھی صرف زبانی دعوں پر ہی اکتفا کیا جس کے باعث صورتِ حال مزید گھمبیر ہوچکی ہے جب کہ منصوبے کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔کے فور منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث شہر قائد میں پانی کامزید بحران پید ا کرکے ہائیڈرنٹ اور پانی کے کاروبار سے منسلک مافیاز کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے،جس کا بہت بڑا حصہ...
	ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔  امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
	 اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس”، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس” کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔  ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ "فائٹر” (2024)، جو...
	اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس"، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس" کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔  ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ "فائٹر" (2024)، جو بھارتی...
	غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
	پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں متنازع نہروں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التوا کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فوری بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین کی شرکت کی۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرم کی...
	پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
	 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی سے متعلق ایک کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ الگ کرسی لگوا کر بٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاں ماں باپ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے وہاں بچے بھی ان کی عزت نہیں کرتے، عدالتیں بدلہ لینے کی جگہ نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صائمہ کنول کی اپیل پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار وکیل میاں محمد ارشد جاوید پیش ہوئے۔ جسٹس محسن نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھایا اور ریمارکس دیے کہ بچوں یا ماں باپ کو عدالتوں میں نہیں آنا چاہیے، فیصلہ آسان ہے...
	مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔  بچے کی حوالگی سے متعلق...
	اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔  اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ اسرائیلی فورسز نے رفع کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کوسٹ لائن پر سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔
	اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بشری بی بی کو سزا سنانے کے بعد جیل عملے نے حراست میں لے لیا ہے۔ بشری بی بی کے لئے اڈیالہ جیل میں خصوصی سیل بھی پہلے ہی سے تیار تھا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سنا دی گئی ہے القادر یونیورسٹی کی زمین ضبط کرنے کا حکم دیا گیا  اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا اس دوران عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی...
	گوادر(نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے کی مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آل پارٹیز گوادر گوادر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے 28دنوں سے جاری دھرنا گوادر کے بنیادی ایشوز پر جاری ہے اور جائز مطالبات کے حل تک ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا حکومت کی غیر قانونی اور عوام دشمن...
	 پشاور:  خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
	خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔