ٹرمپ نے فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر دفاع Pete ہیگ ستھ کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جس دوران غلطیاں ہوئیں۔
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے ایلون مسک کے ساتھ اختلافات کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہی استعفیِٰ دے دیا تھا اور حادثے کے وقت FAA میں سربراہ اور نائب سربراہ سمیت 8 اہم سامیاں خالی تھیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، امریکی حکام نے اموات کی تصدیق کی ہے۔
طیارے میں 64 افراد، ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے، دریا سے بیشتر لاشیں نکال لی گئیں، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا، حادثہ ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات
فوٹو پی آئی ڈیوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آذربائیجان میں کوپ ٹوئنٹی نائن کے سربراہ مختار بابایوف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کوپ 29: پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ؟ کوپ 29، پاکستان ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگاڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیعف سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمی برادری سے مربوط اور منصفانہ موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔ ماحولیاتی مسائل سرحدوں سے ماورا ہیں، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔