عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔
پیر کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خط کو پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے اور عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم لکھا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جبکہ خط میں سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہیں اور انہوں نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے جس میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات لکھی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا ہے کہ فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیئے جبکہ سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فراڈ الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم فوج اور عوام کے فاصلے کی وجہ ہے اور بانی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گررہا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کھلے خط میں کہا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے فوج ہماری ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کا کہنا تھا کہ فوج اور عوام بیرسٹر گوہر ا رمی چیف
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
---فائل فوٹوچیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوششوں سے بانیٔ پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں، جو کچھ کر رہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے قیادت پر اعتماد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمارے ورکرز صحیح سوال اٹھا رہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔