2025-11-18@19:36:53 GMT
تلاش کی گنتی: 215
«پاکستان نے زمبابوے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
احسن اقبال—تصویر بشکریہ اے پی پی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں ایم ایل 1 کراچی تا پشاور اور قراقرم ہائی وے فیز 2 پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز 1 منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں، جیسے جیسے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کام آگے بڑھے گا اُسی طرح یہ چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 میں دو میگا منصوبوں قراقرم ہائی وے فیز2 اور پاکستان ریلوے کے مین لائن ون پر کام شروع کیا جائے گا۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز ون کے منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے اعتماد کا اظہار...
---فائل فوٹو سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک، 48 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر، 1 کو ویزا منسوخ ہونے پر، 1 کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر، 1 کو بلیک لسٹ ہونے پر، 3 کو بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کر کے، 17 کو پاسپورٹ گم ہونے پر، 2 کو زائد المیعاد قیام پر، 3 کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر، 16 کو کفیل کی شکایت پر، 17 کو مختلف وجوہات کی...
وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2025 میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے اپنی پہلی ترجیح میں موٹر وے ایم6 رکھی ہے، ہم موٹر وے ایم 6 کو پاکستان کی سڑک سمجھتے ہیں، یہ موٹر وے صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جو حکومت برسرِ اقتدار رہی وہ موٹر وے ایم 6 نہ بنانے کی ذمے دار ہے، پاکستان کی کوئی سڑک موٹر وے ایم 6 سے زیادہ اہم نہیں۔ وزیرِ نجکاری کا کہنا تھا کہ ایم 6 سکھر سے حیدر آباد تک نہیں ہو...
زمبابوین ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی مقامی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے چانسز ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی سائیڈ نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی انھوں نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی20 کرکٹ میں 5 ایشیائی ٹیموں کو...
کراچی: آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے...
پاکستان میں خطرے سے دوچار انڈین بھیڑیے کی آبادی اور جینیاتی تبدیلیوں کے بارے میں سروے کیا جارہا ہے جس میں ملکی اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں۔ بھیڑیوں سے متعلق سروے خوشاب اور کلرکہار سمیت جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں کیا جارہا ہے، سروے کا مقصد معدومی کے خطرات سے دوچار انڈین بھیڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ان کی آبادی کا تخمیہ لگانا ہے۔ سروے ٹیم میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کی اسسٹنٹ پروفیسر اور محقق حرا فاطمہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ پاکستان کی سینیئر سائنسدان رباب زہرہ نقوی اور ری وائلڈ پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ کی پروگرام ڈائریکٹر ربیعہ شعیب سمیت یونیورسٹیز کے انٹرن اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں۔...
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے عمران خان کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، ان کو 4 سال سے روکنے کی کوشش کی وہ نہیں مانے، عمران خان جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، انہوں نے بات نہیں مانی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان...
اب ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس المشہور القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے کو ہے۔ کیس کی تفصیلات اب تک سب کے علم میں آچکی ہیں۔ چینلوں پر یہ رپورٹیں دسیوں دفعہ چل چکی ہیں۔ ثبوت بتائے جا چکے ہیں اور شواہد دکھائے جا چکے ہیں۔ باتیں سب جانتے ہیں۔ کچھ مانتے ہیں، کچھ انجان بن جاتے ہیں۔ اس کیس میں عمران خان کی سزا یقینی ہے۔ اس لیے نہیں کہ اسٹیبلشنمٹ ان کے خلاف ہے، اس لیے نہیں کہ شہباز شریف کی حکومت ہے۔ اس لیے نہیں کہ عمران خان جیل میں ہیں۔ سزا حتمی اور اٹل اس لیے ہے کہ جرم بہت سنگین اور شواہد بہت واضح ہیں۔ اس کیس پر بہت محنت کی گئی ہے۔ چونکہ...
پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر کیا۔ پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر کی ورکرز ترسیلات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے ‘ شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024تک 3.1بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024سے 5.6فیصد زیادہ ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2023سے دسمبر 2024تک ترسیلات زر میں 29.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے...