44 فیصد پاکستانیوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔
گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33 فیصد پاکستانی مذاکرات کی کامیابی کےلیے پُر امید نظر آئے، جبکہ 19 فیصد نے مذاکرات کی ناکامی کی پیشگوئی کی۔گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک بھر سے 400 سے زائد افراد سے کیا۔سروے کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ پُر امید دکھائی دیے، مردوں میں 41 فیصد جبکہ خواتین میں 25 فیصد نے مذاکرات میں کامیابی کی امید کی۔اس کے برعکس مذاکرات کی مخالفت کی شرح مردوں میں 21 فیصد، خواتین میں 16فیصد دکھائی دی، مذاکرات میں کامیابی پر شک کا اظہار سروے میں شامل 55 فیصد خواتین نے کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 35 فیصد نظر آئی۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو جلد آؤٹ کریں گے، نعمان علی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے مذاکرات مذاکرات کی فیصد نے
پڑھیں:
بھار ی بجلی بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بری خبر
بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔
سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، مقامی گیس سے8.01، درآمدی ایل این جی سے20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی جبکہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔