وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر کیا۔

پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.

07 ارب ڈالرز وطن بھیجے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر کی ورکرز ترسیلات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

 قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد اور دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے، تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی، ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟

وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی

کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو  کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوتشکیل شدہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔

اس کے علاوہ  وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شہباز شریف کارکردگی کمیٹی وزیراعظم وفاقی کابینہ

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب  
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے