2025-11-15@19:30:07 GMT
تلاش کی گنتی: 219
«ہائی ایس وین»:
(نئی خبر)
ساہیوال، ہائی ایس سوا ر امام مسجد کو اغو اکر کے لے گئے،دسویں جماعت کے طالبعلم کی اغوا کی کوشش ناکام، دو گرفتار، مقدمات درج
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امام مسجد کو اغوا کرلیاگیا جبکہ دسویں جماعت کے طالب علم کی اغوا کی کوشش نا کام ہوگئی، طالب علم بازیاب کراکے دو گرفتار کرلئے گئے۔نواحی چک 136نو ایل سے امام مسجد مولانا محمد عدنان کو مسجد کے گیٹ سے چار مسلح افراد نے اغوا کر لیااور ہائی ایس گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔واقعات کے مطابق چک 136نو ایل کے مولانا عبدالجبار نعیم کا بیٹا مولانا محمد عدنان رحمان ٹائون مسجد میں نماز مغرب پڑھوا کر مسجد سے باہر گھر جانے کے لیے نکلا تو چار نا معلوم مسلح افراد ہائی ایس گاڑی میں سوارآ گئے اور اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس غلہ منڈی نے...
دبئی :ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میگا فائنل کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز بالر شعیب اختر نے شارجہ واریئرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹائٹل کے اصل حقدار ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سفیر اور کمنٹیٹر شعیب اختر نے دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شارجہ واریئرز کے ساتھ ہیں کیوںکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا آغاز بہت دیر سے کیا ہے۔ انہوں نے اس مقام پر پہنچنے کی رفتار حاصل کی جہاں وہ آج ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں...
ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او ضلع ملتان کا پہلا اجلاس عمومی، ضلعی کابینہ کی منظوری، یافث نوید ہاشمی کی شرکت آئی ایس او ضلع ملتان کا پہلا اجلاس عمومی، ضلعی کابینہ کی منظوری، یافث نوید ہاشمی کی شرکت آئی ایس او ضلع ملتان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرول کی قیمت کے اعتبار سے ہانگ کانگ 950 روپے فی لیٹر کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک ،پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک میں پاکستان 36، بنگلا دیش 46 اور بھارت 73ویں نمبر پر ہے، ایران میں 7.98 روپے فی لیٹر کے ساتھ پیٹرول سب سے سستا جبکہ ہانگ کانگ 950 روپے فی لیٹر کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔ پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان36، بنگلادیش46 جبکہ بھارت 73 ویں نمبر پر ہے، دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھوٹان 22، افغانستان 31، مالدیپ 34، نیپال 75 اورسری لنکا 86 ویں پر ہے۔ ڈیزل کے لحاظ سے سستے ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان45، بنگلادیش31جبکہ بھارت 61...
ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے ساتھ مل کر اہم مسائل کو حل کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جھنگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان کے دو بار نیشنل اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، چیمبر آف کامرس رجسٹرڈ 19 کے مجلس عاملہ کے رکن، صدر انجمن تاجران سندھ ڈویژن کے صدر، ممبر ایگزیگٹو کمیٹی سائٹ ایسوسی ایشن سندھ صلاح الدین خان غوری کی قیادت میں وفد جس میں ایگزیکٹو ممبران اختیار آرائیں، حسن ضیا جعفری اور محمد علی راجپوت شامل تھے، نے اے سی سہیل احمد شیخ، ایکس ای این اسد پیزادہ اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ۔ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حیسکو کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہائی ویز پر ٹریفک حادثات کا شکار افراد کو فوری طبی امداد مل جائے تو ان کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ہائی ویز پر ایمرجنسی ٹراما سینٹر بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور سیہون اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی طبی امداد کیلیے ٹراما سینٹرز کے قیام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مانجھند کے قریب حادثے میں جاں بحق تین افراد کو فوری طبی امداد مل جاتی تو شاید ان کی جان بچائی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط...
سی ایس ایس ایس کی یہ رپورٹ 2024ء میں فرقہ وارانہ فسادات اور ہجومی تشدد دونوں کا ایک جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واضح مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار دی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرزم (سی ایس ایس ایس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی ہندوستان، خصوصاً مہاراشٹر فرقہ وارانہ فسادات کا مرکز رہا جہاں 59 میں سے 12 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ سی ایس ایس ایس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2024ء کے دوران 59 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ یہ نمبر 2023ء کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، کیونکہ اُس سال 32 فسادات درج کئے گئے تھے۔ اس طرح دیکھا...
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والی اسپنر اور موجودہ براڈ کاسٹر ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ ہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تنقید کرنے کے بعد ویمنز ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے انہیں انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ انگلیںڈ کی ویمنز ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انکی فٹنس پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا تھا، انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔ انگلش ویمنز کرکٹرز پر تنقید کے بعد کئی کرکٹرز نے ایلکس ہارٹلی بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف بی بی سی کے ٹی ایم ایس پوڈ...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
کراچی: آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ...