ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والےعالمی منشیات گینگ کے 9 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا، سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا ۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے، اے این ایف کی ٹیم نے اللہ تعالٰی کو راضی کیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے فرد ملک ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا، اسطرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتا، ہم آپ اور اے این ایف کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔
متاثرہ شخص ہارون علی نے کہا کہ محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔
لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں، ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا، فرحانہ اکرم اور ان کے فیملی ممبرز کو 30 دسمبر کو سعودی عرب میں حراست لیا گیا۔
اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا، ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا، انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دئیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی۔
اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر سکندر حیات۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران ۔ ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بے گناہ خاندان محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔