وزیراعلیٰ سندھ کاہائی ویز پر ایمرجنسی ٹراما سینٹر بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہائی ویز پر ٹریفک حادثات کا شکار افراد کو فوری طبی امداد مل جائے تو ان کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ہائی ویز پر ایمرجنسی ٹراما سینٹر بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور سیہون اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی طبی امداد کیلیے ٹراما سینٹرز کے قیام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مانجھند کے قریب حادثے میں جاں بحق تین افراد کو فوری طبی امداد مل جاتی تو شاید ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن
---فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے پکے مکانات بنانے کو کہا، ورلڈ بینک سمیت دیگر اداروں سے متاثرین کے لیے مکانات بنانے کے لیے بات کی، حکومتِ سندھ نے 2022ء کے سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کر دیے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں پیپلز پارٹی نے جو کام کیا پاکستان میں کسی نے نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مفت سولر سسٹم اور سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے، این آئی سی وی ڈی میں ہر شہری کے لیے مفت علاج کی سہولت ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خود مختاری دی، صدر زرداری نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا لیکن عمل نہ کیا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی مہربانی سے سندھ میں بجلی نہیں ہے، سیپکو اور حیسکو 12، 12 گھنٹے تک بجلی فراہم نہیں کر رہے۔