2025-11-04@08:29:29 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 303				 
                «انٹرنیٹ کی سست روی»:
(نئی خبر)
	---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...
	 لاہور:  پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ  کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف  دوسرے ٹیسٹ کے پہلے  روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ  کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔  ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے  زخم پر  ٹانکےلگانے کے بعد  ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔ 
	 — فائل فوٹو محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
