وزیر پٹرولیم علی پرویز کی بنگلادیشی مشیروں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
وزیر پٹرولیم علی پرویز بنگلہ دیشی مشیر امور خارجہ محمد توحید حسین سے ڈھاکا میں ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بنگلادیشی مشیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ڈھاکا میں بنگلادیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ادارتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ توانائی اور قدرتی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی اہم ہے۔
علی پرویز ملک سے بنگلادیش کے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل، سول ایوی ایشن اور سیاحت شیخ بشیرالدین کی بھی ملاقات ہوئی۔ دوطرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے مستقبل کے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی پرویز ملک سے مشیر برائے توانائی و معدنی وسائل محمد فوزل کبیر خان کی بھی ملاقات ہوئی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ 20 سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے، بنگلادیش کی مہمان نوازی کے مشکور ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلادیشی مشیر علی پرویز ملک
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔