2025-12-03@20:23:40 GMT
تلاش کی گنتی: 417

«افغان کرکٹرز»:

(نئی خبر)
    سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے وفد نے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ملک راجہ عبدالحق، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد رندھاوا، ڈویژنل نائب صدر محمد علی راجپوت، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلم قائم خانی، ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک لیاقت علی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ افضل کریم، جنرل سیکرٹری میر علی بخش ٹالپر، ٹیزرار ایڈووکیٹ محمد علی جانی مری، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ محسن میمن، لائبریری سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر ایڈووکیٹ کاشف پھوڑ، فرحان...
    اسکول بوائز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ اسکول گرلز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اورقومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر کے ساتھ طلباء و طالبات سے ملنے اسکول کے شہید بےنظیربھٹو میموریل آڈیوٹوریم پہنچے توان کا زبردست استقبال ہوا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے قونصل جنرل خالد مجید، اسکول پرنسپل عدنان ناصر، طلباء طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکول کے طلبا اور...
    دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن...
    آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
    لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے لاہور کی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں صرف2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 قیدی ہیں۔ دوران شادی بیت الخلا جانے کے بہانے دُلہن زیورات اور نقد لے کر فرار
    حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ گذشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔ حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا۔ وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے، میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، گزشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔ حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا، وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے...
    جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد،انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال دو کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چار کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023 میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ہال آف فیم میں ان چار آئیکونز...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا جس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق سابق کپتان مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چاروں کھلاڑی پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل 10 کرکٹرز کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ان چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات...
    سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے انڈین ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ‘منافق’ قرار دیدیا۔ انٹرنیشل کرکٹ میں بھارت کیلئے 12 ون ڈے اور محض 3 ٹی20 کھیلنے والے سابق کرکٹر منوج تیواری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہار کا ذمہ دار انہیں قرار دیا۔ منوج تیواری نے گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیا کہ وہ پی آر کے ذریعے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا کو کیوں کھلایا گیا جبکہ پرتھ کی کنڈیشنز پر آپکے پاس آکاش دیپ جیسا کرکٹر موجود تھا، جسکا پیش بھی آسٹریلوی کنڈیشنز کیلئے زیادہ موثر تھا۔ انہوں نے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا۔ پی سی بی نے اس مرتبہ ہال آف فیم  میں 4 آئیکونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا ہے، جس میں وسیم اکرم، ظہیر عباس (دونوں پی سی بی ہال آف فیمرز) اظہر علی (سابق کپتان) بسمہ معروف، نین عابدی (دونوں سابق بین الاقوامی ویمنز کرکٹرز) ماجد بھٹی، محی شاہ، محمد یعقوب، نعمان نیاز، سویرا پاشا اور زاہد مقصود (کرکٹ صحافی/ تجزیہ کار) نے شرکت کی۔ چاروں اسٹالورٹس کو رواں برس باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور...
    آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...