Al Qamar Online:
2025-07-26@01:40:09 GMT

پی سی بی کا 2024کیلیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پی سی بی کا 2024کیلیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد،انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال دو کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چار کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023 میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ہال آف فیم میں ان چار آئیکونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا گیا جس میں وسیم اکرم، ظہیر عباس دونوں پی سی بی ہال آف فیمرز) اظہر علی (سابق کپتان) بسمہ معروف، نین عابدی (دونوں سابق بین الاقوامی ویمنز کرکٹرز) ماجد بھٹی، محی شاہ، محمد یعقوب، نعمان نیاز، سویرا پاشا اور زاہد مقصود ( کرکٹ صحافی/تجزیہ کارنے شرکت کی۔ چاروں اسٹار کو اس سال کے دوران باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور انہیں یادگاری ٹوپیاں اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی تختیاں پیش کی جائیں گی۔انضمام الحق نے 1991سے 2007 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور 1992میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن رہے۔ مصباح الحق نے2001سے 2017تک پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم 2016 میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن پر آئی ۔ مشتاق محمد نے 1959 سے1979تک پاکستان کی نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے۔1977میں ان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ جیتا ۔ وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1999کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کوچ بھی تھے۔سعید انور نے1989سے 2003تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر31سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں۔ 1996،1999اور 2003کے ورلڈ کپ میں ان کی تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میں ان چاروں کرکٹ لیجنڈز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کی بھرپور کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی سی بی ہال آف فیم ہال آف فیم میں پاکستان کی

پڑھیں:

میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں

 *لاہور بورڈ* 

حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی

نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری

محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی

 *راولپنڈی بورڈ* 

محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا

سعد خان 1172 نمبر

ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے

 *فیصل آباد بورڈ* 

محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے

ماہم ممتاز 1187

میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں

 *ملتان بورڈ* 

ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

حسینہ فاطمہ 1188 نمبر

اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • میٹا کا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان