گرل فرینڈ کے پیچھے ملک چھوڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر پر جنوبی افریقہ میں پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔
مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔
تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اگرچہ انہوں نے کرکٹ چھوڑ دی ہے، مگر اب وہ ایک مالدار شخص اور بھارت لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے ساتھ ان کا خاص تعلق بھی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جب مہلنگم وینکٹیشن نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت چھوڑ کر جنوبی افریقہ جانے کا فیصلہ کیا، تب اس دوران ان کا کرکٹ میں نام تھا اور وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک مستحکم ملازم بھی تھے۔
اس حوالے سے وینکٹیشن نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ پرسکیلا سے ملاقات کی جس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے، جب وہ 1983 میں ہندوستان کے دورے پر آئی تھیں۔ جب وہ واپس جنوبی افریقہ جانے لگی تو میں نے اس کے ساتھ جانے کا ارادہ کیا جو کہ اس وقت آسان نہ تھا۔
مزید برآں وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ پہنچ کر اپنی گرل فرینڈ کو حیران کردیا۔ بعد ازاں یہ خبر بھارت پہنچی اور انہیں ملک واپس آنا پڑا۔ جس کے بعد جنوبی افریقہ میں ان پر پابندی عائد کردی گئی۔
مزیدپڑھیں:معروف بھارتی اداکار تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ گرل فرینڈ کے پابندی عائد
پڑھیں:
اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا،
31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جب کہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام کارگو 30 ستمبر تک پہنچیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ چینی درآمد کرنے کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن کی دو شپمنٹ یا ایک 50 ہزار میٹرک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہوگی۔
ٹی سی پی کے مطابق 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی، اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چینی کی شپمنٹ میں تاخیر ہونے سے 0.25 ڈالر فی میٹرک ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا اور چینی درآمد کرنے کے لئے لیٹر آف کریڈٹ کی ذمہ داری ٹی سی پی کی ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ سفید چینی کی درآمد کا معیار پی ایس کیو سی اے کے مطابق ہوگا۔