2025-11-03@22:25:25 GMT
تلاش کی گنتی: 417

«بڑھ رہی»:

(نئی خبر)
    لاہور:پنجاب میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ فیصلے سے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تو کون ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلے سے مذاکرات کو نقصان ہوگا۔ یہ زندہ لاشیں ہیں ان کا بوجھ نہ اٹھائیں اور انہی کو ذمہ دار قرار دیں۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے کی ذمہ دار چچا بھتیجی حکومت ہے۔ یہ ٹک ٹاکر حکومت کیسے بھاگے گی۔ محترمہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکتیں۔ کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ختم کردیا القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آیا تو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے ورک پرمٹ پروٹیکٹر اسٹیمپ اور ویزوں کے حامل بیرون ممالک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو بلاجواز آف لوڈنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتے سے بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والے نوجوانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کانٹریک کے ذریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ عدنان پراچہ نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ اور ورک...
    ویب ڈیسک: پاکستان سے ورک پرمٹ پروٹیکٹر اسٹیمپ اور ویزوں کے حامل بیرون ممالک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو بلاجواز آف لوڈنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والے نوجوانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کانٹریک کے ذریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز سالانہ 33 سے 34ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان عدنان پراچہ نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کے پاس...
    اسلام آباد (آن لائن) پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3.09 فیصد بڑھ کر 2467 ارب روپے ہو گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گردشی قرض میں 74 ارب روپے کا اضافہ ہوا،30 جون 2024 کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2393 ارب روپے تھا، ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں پاور ہائوسز کو 1688 ارب روپے کی ادائیگیاں شامل ہیں، جینکوز کے ایندھن فراہم کرنےوالوں کو 96 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں،پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں کھڑے 683 ارب روپے بھی قرض شامل ہیں، ڈسکوز کی نااہلی کے نقصانات 113 ارب، ریکوری نقصانات بڑھ کر 126 ارب ہو گئے،پچھلے سال کی ریکوری ایڈجسٹمنٹ بھی بڑھ کر 269 ارب روپے ہو گئی، 30 جون 2024 تک...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اتوار کو سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگریکمی رہی،شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ...
    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ  نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر سرمایہ کاری دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ پاکستانی بندرگاہیں وسط ایشیاء کی ریاستوں تک رسائی کا واحد گیٹ وے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر بحری امور نے کہا کہ مرسک لائن 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے، ابوظبی پورٹ، دبئی ورلڈ کمپنیاں مزید انویسٹمنٹ کا پلان بنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرسک لائن نے بندرگاہوں کے اطراف علاقوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ڈنمارک کے تعاون سے شپ بریکنگ  کیلئے گرین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان...
    کراچی: کراچی میں جاری سردی کی لہر تھم گئی تاہم اگلے ہفتے میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں کئی روزسے جاری سردی کی لہر میں کچھ کمی ہوگئی، کراچی کا کم سے کم پارہ سرکاری ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ،پہلوان گوٹھ)پرگذشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری اضافے سے12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کےوقت شہرکی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرصرف ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ شہ کے دیگر ویدراسٹیشن پرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔ جناح ٹرمینل پرائیرپورٹ پرباقی ماندہ شہرکے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر12.5 ڈگری،...
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفر بھی پیدل طے کررہے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ ابھی تک قابو میں نہیں آئی، جس کے نتیجے میں 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے اب تک آتشزدگی کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ کی شدت کے باعث 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس آتشزدگی سے ہونے والا مالی نقصان 150 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ، جہاں ہالی وڈ کے مشہور اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر واقع...
    کرک میں ٹرالر نے مسافر بس کو کچل دیا جس میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے امبیری کلہ چوک پر مسافر کوچ ٹرالر کے نیچے آنے سے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے ہے جس میں سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر مدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں، گورنر نے محکمہ صحت کو زخمیوں کو ہرممکن امداد...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتیں دس ہوگئی ہیں اور ان ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے ہالی ووڈ ادا کاروں کے پُرتعیش گھروں سمیت دس ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر راکھ بن گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بےقابو ہے۔ حکام کے مطابق اب تک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا بلاک 14 دستگیر واٹر پمپ مارکیٹ سے مسجد رضوان تک سڑک پر استرکاری کے کام کا آغاز۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ بلاک 14کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں سڑک کی تعمیر کی جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہم وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ہم اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے ہم عوام کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات...
    کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر بڑھ کر 2676 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ  میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 279,400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 239,540 روپے کا ہوگیا ہے۔ دریں اثنا ملک میں چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں جو فی تولہ 3350 روپے  اور 10 گرام چاندی 2872.08 روپے  پر برقرار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی...