پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر 2467 ارب روپے ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3.09 فیصد بڑھ کر 2467 ارب روپے ہو گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گردشی قرض میں 74 ارب روپے کا اضافہ ہوا،30 جون 2024 کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2393 ارب روپے تھا، ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں پاور ہائوسز کو 1688 ارب روپے کی ادائیگیاں شامل ہیں، جینکوز کے ایندھن فراہم کرنے
والوں کو 96 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں،پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں کھڑے 683 ارب روپے بھی قرض شامل ہیں، ڈسکوز کی نااہلی کے نقصانات 113 ارب، ریکوری نقصانات بڑھ کر 126 ارب ہو گئے،پچھلے سال کی ریکوری ایڈجسٹمنٹ بھی بڑھ کر 269 ارب روپے ہو گئی، 30 جون 2024 تک پچھلے سال کی ریکوری ایڈجسٹمنٹ 198 ارب روپے تھی،مالی سال 25 کے 3 ماہ میں اسٹاک کی ادائیگی 4 ارب روپے رہی، 71 ارب روپے کی بجٹ سبسڈی بھی پاور ڈویژن کو جاری نہیں کی گئی، پہلی سہ ماہی میں پی ایچ ایل میں قرضوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں پر سود کی ادائیگی 48 ارب روپے رہی،سہ ماہی ٹیرف اور فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 13 روپے لاگت کی وصولی باقی ہے، زیر التوا 13 روپے لاگت کی وصولی یہ سرکلر ڈیٹ کا حصہ بن چکی ہے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا
فوٹو: ایکس پاکستان تحریک انصافخیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
13 رکنی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔