کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر بڑھ کر 2676 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ  میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 279,400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 239,540 روپے کا ہوگیا ہے۔

دریں اثنا ملک میں چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں جو فی تولہ 3350 روپے  اور 10 گرام چاندی 2872.

08 روپے  پر برقرار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ یہ رجحان متعلقہ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی  کو ظاہر کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی

حکومت کا نوٹس، گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان
ای سی سی کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری

ملک میں خوردنی تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے تک اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام سے 150 سے 175 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری ہے، ای سی سی معاملے پر غور کے بعد اہم فیصلے کرے گی۔اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ